جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

نگراں وزیر اعظم کا تقرر،وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، اپوزیشن لیڈر کا دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کیلئے پانچ ملاقاتیں ہوچکی ہیں جو بے نتیجہ ثابت رہیں۔گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کے بعد خورشید شاہ کا کہناتھاکہ کوشش ہے معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل کرلیا جائے

تاہم اب اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کے تقرر پر حکومت سے مایوس نظر آئے اور میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا کیونکہ حکومت نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں ٗاپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہوسکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ میاں نوازشریف کسی سابق جج یا بیوروکریٹ کا بطور نگراں وزیراعظم تقرر نہیں چاہتے ہیں۔نگراں وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، ناصر الملک، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کے نام زیر گردش ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رہنے والے جلیل عباس جیلانی کے نام پیش کیے ہیں۔موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی 2018 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔مروجہ طریقہ کار کے مطابق

نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے نام سامنے آتے ہیں اور کسی ایک نام پر اتفاق ہونے پر اسے نگراں وزیراعظم نامزد کردیا جاتا ہے۔پہلے مرحلے میں کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتا ہے اور اگر کمیٹی بھی کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک موزوں شخص کا انتخاب بطور نگراں وزیراعظم کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…