بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کے بیٹے کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ سفیر تعینات کروانے کے عوض پرتعیش رہائش گاہ بطور تحفہ وصول کرنے کا انکشاف

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ کی طرف سے اپنے دوست کم فنانسرعلی جہانگیر صدیقی کو امر یکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کروانے کے عوض ایف سکس مارگلہ روڈ پر علی صدیقی کی پرتعیش رہائش گاہ بطور تحفہ وصول کرنے کے عمل کا انکشاف ہوا ہے ۔ عبداللہ شاہد گزشتہ ماہ اپنی شادی کے بعد علی جہانگیر صدیقی کی اسی رہائش گاہ میں شفٹ ہو چکے ہیں۔ جہاں وہ اپنی نوبیاہتا دلہن مریم عبدالہ

کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ خاندانی ذرائع اس امر کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ عبداللہ شاہد کی طرف سے شادی کے بعد ایف سیون ٹو میں واقع آبائی گھر میں رہائش اختیار نہ کرنے کے فیصلے سے خاتون اول شدید ڈیپریشن کا شکار ہو چکی ہیں۔ تاہم عبداللہ اپنی دلہن کو لے کر علی جہانگیر صدیقی کی طرف سے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کے عوض بطور تحفہ پیش کئے گئے گھر واقع مکان نمبر 14 مین مارگلہ روڈ ایف سکس سیکرٹر اسلام آباد میں شفٹ ہو چکے ہیں۔ عبدالہ شاہد کی طرف سے شادی کے بعد آبائی گھر میں رہائش اختیار نہ کرنے کے فیصلے سے وزیر اعظم پاکستان کی فیملی کافی ڈسٹرب ہو چکی ہے جبکہ عبداللہ شاہد تاحال اپنی ضد پر قائم ہیں ۔ ذرائع اس امر کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے کی سادگی سے شادی کا ڈھنڈورہ پیٹنے کے باوجود وزیر اعظم کے عیاش صاحبزادے نے اپنی شادی میں تمام رنگینیوں کا خطر خواہ انتظام کر رکھا ہے جس میں بطور گوئیہ بلائے گئے راحت فتح علی خان کو ایک رات کا 40 لاکھ روپے مول دیا گیا ہے ۔ آن لائن کی طرف سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ شاہد کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ انہوں نے علی جہانگیر صدیقی

کے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کے عوض کوئی گھر تحفہ میں وصول کیا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر یہ اقرار ضرور کیا کہ وہ ایف سکس میں اپنے دوست کی رہائش گاہ پر بہت زیادہ آتے جاتے رہتے ہیں تاہم ان کے علم میں یہ بات نہیں کہ علی جہانگیر صدیقی کی کوئی رہائش گاہ ایف سکس میں بھی واقع ہے ۔ اس سوال پر کہ انہوں نے اپنی شادی میں راحت فتح علی خان کو گلوکاری کے عوض 40 لاکھ روپے ادا کئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا کوئی جرم نہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…