جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

دوریاں ختم۔۔نواز شریف نے چوہدری نثار کو اہم عہدہ دیدیا عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپ دی

datetime 17  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کا مرکزی پارلیمانی بورڈ قائم، تین مختلف کمیٹیاں تشکیل، لیکشن کے لئے تمام سرگرمیوں کا مرکز لاہور آفس کو قرار دیدیا گیا، رلیمانی بورڈ کے ارکان میں چوہدری نثار بھی شامل۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی کا مرکزی پارلیمانی قائم کر دیا ہے۔ الیکشن کے لئے

تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ پارلیمانی بورڈ کے ارکان میں چوہدری نثار بھی شامل ہیں، الیکشن کے لئے تمام سرگرمیوں کا مرکز لاہور آفس کو قرار دیدیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی سربراہی میں قائم مرکزی پارلیمانی بورڈ میں نواز شریف سمیت پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق، پارٹی صدر شہباز شریف، چاروں صوبائی صدور شامل ہیں، الیکشن سیل کے انچارج زاہد حامد، منشور کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال اور میڈیا کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، امیر مقام، شاہ محمد شاہ، عبدالقادر بلوچ، سردار مہتاب، احسن اقبال، برجیس طاہر و سینیٹر پرویز رشید، مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، اقبال ظفر جھگڑا، بیگم نزہت صادق، انوشہ ر حمن ، بیگم عشرت اشرف شامل ہیں ،مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2018 کیلئے ٹکٹ فارم جاری کر دئیے، می اسمبلی ٹکٹ کے لئے پارٹی فیس 50 ہزار، صوبائی اسمبلی ٹکٹ کے لئے پار ٹی فیس 30 ہزار روپے مقرر ہے، قومی اسمبلی میں مخصوص نشست کے لئے فیس 1 لاکھ روپے ہوگی، صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشست کے لئے فیس 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ مخصوص نشستوں کے لئے مرکزی بورڈ کے علاوہ مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی ،گزشتہ روز ن لیگ اسلام آباد آفس سے 10 امیدواروں نے درخواست فارم وصول کئے ہیں،

درخواستیں 25 مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جمع ہوں گی ، انتخابی امیدواروں کے لئے پارٹی وابستگی کا عرصہ، احتجاجی تحریکوں میں حصہ، قربانیاں قیدوبند کی صعوبتیں دیگر تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہوں گی، بالخصوص پرویز مشرف کی آمریت اور نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران پارٹی کے لئے جدوجہد کو خاص اہمیت حاصل ہوگی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امیدواروں سے حلف لیا جائے گا کہ وہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حیثیت میں حصہ نہیں لیں گے جبکہ ٹکٹ دیتے وقت حلقہ کی صورتحال ، مدمقابل امیدواروں کے جائزہ کو بھی مدنظر رکھا جائے گا جس کے بعد حتمی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…