اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ اور ملک دشمن انٹرویو دینے کے لیے صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سرل المیڈا کو مشیر برائے ہوا بازی کے احکامات پر کسی روک ٹوک کے بغیر ملتان ائیر پورٹ کے ایپرن تک پہنچایا گیا۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے متنازع انٹرویو کے چھپتے ہی بھارت نے زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔ میاں نواز شریف کے انٹرویو اور پاکستان مخالف بیان کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ملک دشمن انٹرویو کے لیے صحافی کو خصوصی پروٹوکول بھی دیا گیا۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی نے ملتان ائیرپورٹ پر انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دیں اور سرل المیڈا کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا کہ اسے نہ روکا جائے اور بغیر روک ٹوک کے ایپرن تک پہنچایا جائے۔ ان خصوصی انتظامات کے ذریعے صحافی سرل المیڈا کی نواز شریف تک رسائی کو ممکن بنایا گیا، جہاں پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے متنازع انٹرویو لیا گیا، اس متنازعہ انٹرویو کے چھپتے ہی بھارت نے زہر اگلنا شروع کر دیا ہے اور اس کے چینل اس انٹرویو کا سہارا لے کر آسمان سر پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ متنازعہ اور ملک دشمن انٹرویو دینے کے لیے صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سرل المیڈا کو مشیر برائے ہوا بازی کے احکامات پر کسی روک ٹوک کے بغیر ملتان ائیر پورٹ کے ایپرن تک پہنچایا گیا۔سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے متنازع انٹرویو کے چھپتے ہی بھارت نے زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔ میاں نواز شریف کے انٹرویو اور پاکستان مخالف بیان کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔