پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’نواز شریف جدید دور کے میر جعفر ہیں‘‘عمران خان ممبئی حملوں سے متعلق سابق وزیر اعظم کے بیان پر برس پڑے

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جدید دور کے میر جعفر ہیں غلط کام اور اپنی کرپشن چھپانے کے لیے نواز شریف ملک کے اداروں کو تباہ کررہے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میر جعفر نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر برطانوی حکومت سے ملکر عوام کو غلام بنایا اب نواز شریف پاکستان کے خلاف مودی کی زبان بول

کر ملک کے اداروں کو تباہ اور ملک مین انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں نواز شریف کی اصلیت قوم کے سامنے واضح ہوچکی ہے وہ قوم کا مستقبل داؤ پر لگارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف تب کیوں نہیں بولے جب یہ خود اقتدار میں تھے تب ان کو یہ باتیں کیوں یاد نہیں آئی جبکہ نواز شریف کی کٹھ پتلی حکومت آج بھی اقتدار میں ہے عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اتر آئے ہیں کیونکہ ان کی تو ساری دولت اور اولاد بیرون ملک مقیم ہے ۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک دشمنوں کے ساتھ ملکر یہ کھیل کھیل رہے ہیں نواز شریف کے ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ سب کچھ کیا جارہا ہے اور ملک کے اداروں کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش ہورہی ہے نواز شریف کا ایسے بیان دینے کا مقصد یہ ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات کو روک دیا جائے اور انہیں کرپشن کرنے کی آزادی دی جائے ایسے بیان سے روہ اداروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کے احتساب کو ختم کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیان پر بھارت سے کل سے شور مچا ہوا ہے کہ نواز شریف نے مان لیا کہ بھارت حملوں میں پاکستان ملوث تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…