اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے۔ چوہدری نثار علی خان نے یہ فیصلہ ٹیکسلا کے یونین کونسل کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ اس ملاقات میں چوہدری نثار کو ٹیکسلا واہ کی صوبائی نشست سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے اصرار کیا گیا
اس موقع پر وفد نے کہا کہ ٹیکسلا اور واہ کے عوام چوہدری نثار کو انتخابات میں کامیابی دلائیں گے، اس کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ صوبائی نشست کا فیصلہ ابھی نہیں کر سکتا لیکن نئی حلقہ بندیوں کے باوجود این اے 63 سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔واضح رہے کہ 30 اپریل کو سابق وز یرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 10 اور 14 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ ترجمان کے مطابق چوہدری نثار سے حلقہ این اے 59 کی 27 یونین کونسل کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات لڑوں گا۔ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے۔ حتمی فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔اب چوہدری نثار سے ٹیکسلا کے یونین کونسل کے وفد نے ملاقات کی ہے، وفد سے مشاور ت کے بعد چوہدری نثار نے این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے۔ چوہدری نثار علی خان نے یہ فیصلہ ٹیکسلا کے یونین کونسل کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ اس ملاقات میں چوہدری نثار کو ٹیکسلا واہ کی صوبائی نشست سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے اصرار کیا گیا اس موقع پر وفد نے کہا کہ ٹیکسلا اور واہ کے عوام چوہدری نثار کو انتخابات میں کامیابی دلائیں گے