ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

کسی بھی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا عزم

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے ٗ کسی بھی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کے زیرِ صدارت 76ویں سالانہ کمانڈرز فارمیشن کانفرنس منعقد ہوئی۔

کمانڈرز فارمیشن کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیشرفت اور دہشتگردوں سے کلیئر علاقوں کو سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز پر پیشرفت اور موثر ردعمل دینے کی صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاک فوج دوسرے ریاستی اداروں سے مل کر عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔ شرکا کو قومی سلامتی کو درپیش خطرات، چیلنجز اور جیو سٹریٹیجک ماحول پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریاں اور جذبہ قابل تحسین ہے۔ عوام اور سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں سے کامیابیاں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ کسی بھی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے ٗ کسی بھی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کے زیرِ صدارت 76ویں سالانہ کمانڈرز فارمیشن کانفرنس منعقد ہوئی۔کمانڈرز فارمیشن کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیشرفت اور دہشتگردوں سے کلیئر علاقوں کو سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…