پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، انٹرنیشنل میڈیا کیا کہتا رہا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انٹر نیشنل میڈیا نے پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کی ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا کی جانب سے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کی گئی جس کے تھوڑی دیر بعد ہی انٹر نیشنل میڈیا نے بھی اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا۔دریں اثناء نارروال میں کارنر میٹنگ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیر داخلہ

احسن اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر پر نارروال سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ، احسن اقبال کو نارروال سے لاہور منتقل کئے جانے تک سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور لاہور منتقل کئے جانے کے بعد ہسپتال جا کر ان کی عیادت اورجلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، وزیر اعلیٰ نے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فائرنگ کے نتیجے میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے زخمی ہونے کی اطلاع پر انہیں لاہور منتقل کرنے کے لئے فوری طور پر پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر نارروال روانہ کیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے احسن اقبال کو ٹیلیفو ن کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارووال کے علاقے میں ایک کارنرمیٹنگ کے دوران فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ۔وزیراعلی نے فائرنگ کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیااورکہا کہ فائرنگ کے ذمہ دار قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر تحقیقات کی نگرانی کررہا ہوں۔ وزیراعلی نے آئی جی پولیس پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے ذمہ دار کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ۔آئی جی پنجاب نے بھی ڈی پی او عمران کشور سے رپورٹ طلب کی جنہوں نے ابتدائی رپورٹ ارسال کر دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے محکمہ صحت کے ذمہ داران کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ احسن اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر پر نارروال سے لاہور منتقل کیا گیا ۔ اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم بھی ہیلی کاپٹر پر انکے ہمراہ لاہور پہنچی۔ لاہور کے اولڈ ائیر پورٹ پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ائیر پورٹ سے سروسز ہسپتال تک روٹ پر بھی پولیس کی نفری تعینا ت تھی ۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو لاہور منتقل کئے جانے سے قبل پولیس کے اعلیٰ افسران نے سروسز ہسپتال کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈی آئی جی معین مسعود کی سربراہی میں پولیس کے دیگر افسران نے سروسز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ سروسز ہسپتا ل کے سرجیکل یونٹ ون سمیت دیگر حصوں کی سرچنگ کی گئی اور کلیئرنس کے بعد اہلکاروں کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ۔ ہسپتال کے داخلی راستوں کے علاوہ مختلف مقامات پر بھی پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ہسپتال آنے والوں کی بھی جامع تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔سی سی پی او لاہور ، قائمقام ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے بھی سروسز ہسپتال کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی سخت سکیورٹی میں سروسز ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے احسن اقبال کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو احسن اقبال کو لگنے والی گولی اور علاج معالجے بارے بریفنگ دی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ احسن اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں ۔وزراء اور پارٹی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد بھی احسن اقبال کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…