جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ظلم کی انتہا،باپ اور بھائی نے18 سالہ بیٹی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید غصہ آئیگا‎

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر آباد کے سوہدرہ تھانہ کے موضع ٹاہلی والا میں باپ اور بھائی نے غیر ت کے نام پر 18سالہ بیٹی کو پیٹرول چھڑک زندہ جلا دیا۔مقتولہ کا جسم 90فیصد تک جھلس گیا۔ذرائع کے مطابق باپ نے بیٹی کو ایک نا محرم کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔چچا اور چچی نے مضروبہ کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات پہنچایا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظرجناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

واقعے کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مقتولہ حلیمہ سعدیہ کے تایا کی دوسری شادی ہوئی ۔اس موقع پرفرسٹ ائیر کی طالبہ 18سالہ حلیمہ سعدیہ کی شناسائی تایا کے سسرالیوں کے ایک نوجوان سے ہو گئی ۔دونوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے شروع ہو گئے۔گذشتہ روز حلیمہ کا مبینہ بوائے فرینڈ اس سے ملنے کے لئے انکے گائوںٹاہلی والا آیا تو اس کے والد نے دونوں کواکٹھادیکھ لیا۔نوجوان تایا کے سسرالیوں میں سے تھا اس لئے سرزنش کے بعد ان کے حوالے کردیا۔حلیمہ کے والد ناصر مشتاق نے بیٹے علی شان سے باہم مشورہ ہو کر حلیمہ سعدیہ پر پیڑول چھڑک کر اسے آگ لگادی ۔حلیمہ مدد کے لئے چیختی چلاتی رہی لیکن کسی نے مددنہ کی۔حلیمہ بری طرح جھلس گئی اور بے ہوش ہو گئی۔حلیمہ کے چچا نبی احمد اور چچی نے شدید زخمی حلیمہ کو اے بی ایس ہسپتال گجرات پہنچایا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔بعد ازاں اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مضروبہ کا جسم90فیصد تک جھلس گیا تھا۔حلیمہ سعدیہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ سوہدرہ پولیس نے اپنے طور پر وقوعہ کی تفیش کر کے محمد ریاض اے ایس آئی کی مدعیت میں ملزمان ناصر مشتاق اور علیشان کے خلاف  مقدمہ درج کر لیاہے۔تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…