اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات نگران حکومت نہیں بلکہ خلائی مخلوق کروائے گی اس کے باوجود ہم الیکشن میں حصہ لینگے ، آئندہ عام انتخابات 90 نہیں بلکہ 60 روز میں ہی ہونگے ، پھر بھی ہم الیکشن میں حصہ لیں گے اور امید ہے انتخابات شفاف ہونگے ، نگران وزیر اعظم کا عہدہ اتنا اہم نہیں جتنا بنا دیاگیا ہے ،
قائد حزب اختلاف سے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ ہمیں کرنا چاہیے ،یہ معاملہ الیکشن کمیشن تک نہیں جانا چاہیے ، خورشید شاہ جو بھی نام دیں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ۔ وہ جمعرات کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق کی رہائش گاہ پر ارکان پارلیمنٹ ، وزراء اور دیگر کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیے ک میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر اعظم نے ے کہا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی ۔ انتخابات 90نہیں بلکہ 60 روزمیں ہونگے ۔ نگران وزیر اعظم کا عہدہ اتنا اہم نہیں جتنا ہم نے بنا دیا ہے ۔ خورشید شاہ جو بھی نام دیں گے وہ ہمیں قبول ہو گا ۔ ابھی تک کسی ریٹائرڈ جنرل کے نام پر غور نہیں کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات نگران حکومت نہیں بلکہ خلائی مخلوق کروائے گی اس کے باوجود ہم الیکشن میں حصہ لینگے ۔ امید ہے انتخابات شفاف ہونگے ۔ ابھی تک کسی جماعت کی جانب سے نگران وزیر اعظم کے لئے کوئی نام سامنے نہیں آیا ۔ خورشید شاہ کا نگران وزیر اعظم ہمیں بھی قبول ہو گا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے خورشید شاہ سے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ ہمیں کرنا چاہیے ۔ یہ معاملہ الیکشن کمیشن تک نہیں جانا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہینگے ۔ میں صحافیوں پر تشدد کی معذرت کرتا ہوں ۔