اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کرنے کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی گئی۔ روسی میڈیاکا انکشاف ،تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی
حوالگی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے روسی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ امریکہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کروانے کیلئے جیل پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا جسے آئی ایس آئی نے ناکام بنا دیا ۔