اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے ایسے لوٹے پارٹی میں جمع کر لئے جن کو مسجد کے باتھ روم میں بھی کوئی نہیں رکھتا،کپتان پر لفظی وار

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں دو نہیں ایک کانعرہ بالکل ٹھیک تھا کیونکہ عمران خان اور آصف زرداری دو نہیں ایک ہیں ایک صدر اور دوسرا وزیر اعظم کا امیدوار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کے لاہور جلسے میں میں میں او پھر میں کی بات ہوئی پچھلے 5سالوں میں تبدیلی کی اصلیت واضح ہوگئی

عمران خان نے اسٹٹس کو کے خلاف جنگ کا وعدہ کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ لٹیروں کے خلاف جہاد کرونگا 3ماہ میں کرپشن کا خاتمہ کردینگے لیکن کرپشن کا خاتمہ کرنے کے بجائے زرداری سے ہاتھ ملادیا اور سینٹ الیکشن میں زرداری کے امیدوار کی حمایت کردی انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہونے والا الیکشن وہ سینٹ والاالیکشن نہیں ہوگا جو ڈرائنگ روم میں ہوا تھا خان صاحب پر بہت محنت ہوئی لیکن وہ زیرو رہے، کچھ خفیہ طاقتوں نے عمران خان سے امیدیں لگار رکھی تھی مگر وہ امیدیں دم توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اتنے لوٹے اپنی پارٹی میں جمع کئے ہیں جن کو کوئی مسجد کے باتھ روم میں بھی نہیں رکھتا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں کیا عمران خان اب پاکستان کی طہارت کرائیں گے اور وضو کراکے ناپاکی دور کرکے نیا پاکستان بنائیں گے۔دریں اثناء اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں عمران خان کیلئے دعا گو ہوں کہ وہ کے پی کے کے وعدے پورے کرے ، معلوم نہیں عمران اپنے11 نکات کب خیبر پختونخواہ میں لاگو کریں گے، عمران خان اس وقت سے ڈریں جب ان کی اپنی وکٹ گر جائے۔ انہوں نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس تیرہ ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں وہ زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا بجٹ پیش کرتی۔ شہباز شریف نے پنجاب کو سمجھا ہی نہیں‘ غریب کی جھونپڑی کی نہیں بلکہ حکمرانوں کے گھر کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے کے الزامات لگتے ہیں لیکن حیسکو اور سیپکو کی چوری لاہور سے کم ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…