اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قصور میں معصوم بچی زینب سے زیادتی، طویل خاموشی کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود منظر عام پر، ایسی چیز سامنے لے آئے کہ جس نے دیکھا آنکھوں میں آنسو آ گئے، افسوسناک انکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے قصور کی معصوم بچی زینب کے معاملے میں نہایت تہلکہ خیز دعوے کیے مگر وہ اپنے ان دعوؤں کو عدالت میں ثابت نہ کر سکے۔ زینب کے اغواء، زیادتی اور قتل میں ملوث عمران کو سزا سنا دی گئی ہے لیکن یہ المناک واقعہ اسی طرح ہر شخص کے دل میں زندہ ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر عدالت نے پروگرام کرنے پر پابندی لگا دی تھی،

اس وجہ سے وہ پروگرام نہیں کر رہے ہیں مگر وہ اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں اور مختلف معاملات سے انہیں آگاہ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے زینب کی ایک ایسی پوسٹ کی ہے جس نے سب کو رلا دیا۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زینب کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ اپنی آنکھوں میں خواب سجائے کھڑی ہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے لکھا کہ زینب بیٹی کے والد صاحب جو مجھ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور جن کی بھی اب میری طرح زبان بندی ہو چکی ہے کچھ دیر پہلے زینب کی یہ تصویر واٹس ایپ کی ہے۔ معصوم زینب کی تصویر سامنے آتے ہیں ہر شخص سوگوار ہو گیا اور آنکھیں آنسوؤں سے بھیگ گئیں۔ زینب کی اس تصویر پر صارفین اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، ایک صارف تجمل پرویز نامی نے لکھا کہ افسوس کی بات ہے کچھ سمجھ میں نہیں آتا، کیا راز ہے اس میں۔۔۔ ایک اور صارف حلیمہ نعیم نے کہا کہ ہم کتنے ظالم ہیں۔۔۔ یہ ننھی پری اس کی حقدار نہیں تھی۔ صارف محبوب عالم نے اس پر لکھا کہ ڈاکٹر صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک آپ کو ظالم کے شر سے محفوظ رکھے۔ حالات حاضرہ پر بھی تھوڑا بہت لکھ دیا کریں۔ اسی طرح ایک اور صارف عدنان ظفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے پاس جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…