جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت، بالآخر فردوس عاشق اعوان کا موقف بھی سامنے آ گیا، سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 22  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کی خبر سو فیصد غلط ہے، یہ بالکل بے بنیاد، مضحکہ خیز ہے، حقیقت کے برعکس ہے اور میں اسے شرمناک قرار دوں گی، یہ ن لیگ کے پٹواریوں کا گھٹیا پن ہے جو میرے نام سے بے بنیاد خبر بنا کر سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں ن لیگ کے سیاسی تابوت میں کیل ٹھونکنے کے لیے اپنے حلقے میں دن رات کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مقامی، قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر اس حکومت کی بیڈ گورننس، ملک دشمن اقدامات کو جس طرح سے ہر سطح پر عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پیش کر رہی ہوں، یہ کیسے ممکن ہے کہ میں اس جماعت کے ساتھ ہاتھ ملا لوں یا اس جماعت کے ساتھ سیاسی رفاقت کا فیصلہ کر لوں یا وہ جماعت جس نے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ لیا، جس کی لیڈر شپ نے پاکستان کو کنگال کر دیا اور جس کی قیادت نے پاکستان کو دنیا بھر میں بھکاری بنا دیا، جس کی قیادت نے اداروں کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہوئے یرغمال بنا کے جس من پسند انداز سے ان کو ڈکٹیشن دینے کی کوشش کی اور جب انہوں نے ڈکٹیشن لینے کی بجائے آئین اور قانون کے تحت اس خاندان اور جماعت کے لیڈرز کے خلاف فیصلے دیے تو وہ جماعت یہ واویلا کرے، پروپیگنڈا کرے کہ عدلیہ یا افواج پاکستان یا ملکی سلامتی کے ادارے ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ عدلیہ اور قومی و سلامتی اداروں کے خلاف سازش کرتی رہی ہے۔ن لیگ کے ساتھ میرا نظریہ اور سوچ نہیں ملتی۔

ن لیگ نے سیاست کو روزگار اور کاروبار سمجھا ہے۔پی ٹی آئی کی کارکن ہوتے ہوئے کیسے ممکن ہے کہ میں مافیا کا حصہ بنوں۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ میرے سیاسی حریف اور ن لیگ میرے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔میرے خلاف ن لیگ میں جانے کی جھوٹی خبریں لگانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف عدالت جاؤں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…