منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑا سیاسی دھماکہ !پیپلز پارٹی کی مشہور شخصیت اچانک بنی گالہ پہنچ گئی،تحریک انصاف کا جشن

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے عمران خان کو 25 اپریل کو اپنی رہائش گاہ آنیکی دعوت بھی دی جسے عمران خان نے قبول کرلی ہے ۔

دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جاوید نسیم نے اپنی جماعت کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے ہارس ٹریڈنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پارٹی چیئرمین سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک انٹرویو میں جاوید نسیم نے کہا کہ اس طرح کا الزام یقیناًافسوسناک ہے اور عمران خان کو چاہیے کہ وہ مجھے عدالت بلوائیں ورنہ وہ خود عدالت جاکر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے مجھے تین سال قبل پارٹی سے نکال کر میری اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی اور بعد میں الیکشن کمیشن اسے بحال کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے آج جو کچھ کیا اْس سے ثابت ہوگیا کہ اپنے لوگ ان کی نظر میں چور ہیں اور جو باہر سے آتے ہیں انہیں عزت دی جاتی ہے۔جاوید نسیم نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق اس طرح کا الزام عائد کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں لہذا عمران خان نے جو باتیں کیں وہ بے بنیاد تھیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…