جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورونے 127 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیارکر لیا ،ایون فیلڈ پراپرٹی کے حوالے سے شریف فیملی کا جھوٹ پکڑ اگیا، سابق وزیراعظم نوازشریف اضطراب میں مبتلا 

datetime 18  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو کا 127 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار کر لیا گیا۔ سوال نامہ میں سوالات دیکھ کر سابق وزیراعظم نوا زشریف اضطراب میں مبتلا ہو گئے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 1 کے جج نے ایون فیلڈ پراپرٹی میں 127 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تحریری کروا کر کا پیاں وکلاء کو فراہم کر دی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایون فیلڈ پراپرٹی کے حوالے سے شریف فیملی کا جھوٹ پکڑ اگیا ہے

ممکنہ طور پر 127 رمضان المبارک سے قبل شریف فیملی کو سزا سنا دی جائے گی یہی وجہ ہے کہ سابق وزیراعظم وقت کی کروٹوں کے ساتھ ساتھ زہنی اضطراب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ 127 سوالات پر مشتمل سوال نامہ میں العزیزیہ سٹیل مل کے حوالے سے اسمبلی میں دےئے گئے بیان پر بھی سابق وزیراعظم سے جواب مانگا گیا ہے جبکہ جوابات کے دوران تقریر سے بھی گریز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مختصر سوالات کے مختصر جوابات دینا ہوں گے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کہ نجی ٹی وی پر سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اور مریم صفدر کے انٹر ویوز بھی سوالات کا حصہ بنا ئے جائیں گئے جبکہ سابق وزیراعظم نوا زشریف سے آن لائن کی طرف سے ان سے دوان سماعت میڈیا گفتگو کے دوران پوچھے گئے سوالا ت پر بھی جوابات مانگے گئے ہیں۔ آن لائن کی طرف سے پوچھا گیا تھا کہ شریف فیملی نے ایوان فیلڈ پراپرٹی 1995 میں خریدی یا 2006 میں خریدی گئی جس پر سابق وزیراعظم کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جعلی کیس ہے اس لئے میں کہتا ہوں کہ احتساب عدالت کی کارروائی براۂ راست دکھائی جانی چاہئے تا کہ سچ اور جھوٹ کا پتہ چل سکے جبکہ آن لائن کے دوسرے سوال کہ اگر یہ جھوٹے کیسز ہیں تو پھر حسن اور حسین نواز عدالتوں کا سامنا کرنے سے کیوں خوفزادہ ہیں اس حوالے سے سابق وزیراعظم کی جانب سے جواب دینے سے گریز کیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا احتساب عدالت کے فاضل جج کے سامنے بھی انہیں سوالات پر قومی احتساب بیورو کے ریفرنس کوجعلی کہا جاتا ہے اور صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے مقدمات کا سامنا کرنے کے حوالے سے عدالتوں میں کیا موقف اختیار کیا جاتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…