پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں 6سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،شہری سڑکوں پر نکل آئے ،شدید احتجاج ،پولیس نے سیدھی گولیاں چلا دیں،قیمتی جانی نقصان،حالات کشیدہ

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی )اورنگی ٹائون میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور12زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائونمیں بچی کو زیادتی و اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی جس کی شناخت

رابعہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق رابعہ کی عمر 6 سال اور بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے۔ بچی کے والد کے بیان کے مطابق رابعہ 15 اپریل اتوار کو گھر سے کھیلنے نکلی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔والد نے اورنگی ٹان میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرا کے 3 افراد کو نامزد کیا جن میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تاہم آج صبح بچی کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جس کے بعد بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جس کے سر پر گولی لگی۔پولیس فائرنگ پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں پولیس پر شدید پتھرا کردیا جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے جب کہ پولیس علاقے سے فرار ہوگئی ہے۔ مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق بچی کے والد کی جانب سےنامزد کئے گئے 3 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بچی کی لاش کے ڈی این اے نمونے بھی لئے جاچکے ہیں تاکہ رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوسکے۔ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…