اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم، نواز شریف کے بعد شہباز شریف کے بھی بُرے دن شروع، چند ہی دن میں کیا ہونیوالا ہے؟ دھماکہ خیز خبر سنا دی گئی

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل کر دیا گیا جس پر مریم نواز خوب گرجی برسیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مگر اب ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے والا ہے، اب سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انسداد دہشت گردی کو حکم دیا ہے کہ اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ محمد مالک نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے رخصت

پر گئے ہوئے ججز کی چھٹیاں بھی کینسل کر دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، اس طرح اب میاں نواز شریف کے بعد شہباز شریف کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، معروف صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایسا تاثر پایا جا رہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے اور اسی لیے انہیں محفوظ رکھا جا رہا ہے مگر اب یہ تاثر ختم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔اب لگتا ایسا ہے کہ شہباز شریف کے بھی برے دن شروع ہونے والے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…