اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تجربہ کار ٹیم نے ایک بار پھر IMF سے قرض لینے کی تیاری پکڑ لی، آئی ایم ایف کا سخت شرائط کا فیصلہ، پاکستان کو اس بار قرض لینے کے لیے کیا کچھ کرنا پڑے گا؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معاشی حالات خراب ہونے کے باعث حکومت نے نئے قرضے لینے کی تیاری کر لی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد رواں ماہ واشنگٹن جائے گا جبکہ آئی ایم ایف نے نئے قرضوں کے اجراء کے لیے پاکستان پر سخت شرائط لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تھنک ٹینک اداروں کے ماہرین اور مبصرین کا کہناہے کہ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال غیر اطمینان بخش ہے

اس کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلیے قرض کی اشد ضرورت ہے دوسری طرف ملک میں سیاسی عدم استحکام نے عالمی مالیاتی اداروں کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پاکستان کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے اس کے علاوہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بھی انتہائی ابتر ہیں، امریکہ، بھارت اور اسرائیل چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف پاکستانی وفد کے سامنے سخت شرائط رکھے۔ اس بارے میں مائیک لوئیس کا کہناہے کہ پاکستان کو اس بار زہر کا گھونٹ پینا پڑے گا، شجاع نواز کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف موجودہ حکومت سے سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اس سلسلے میں ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جون میں ہونے والی میٹنگ بھی پاکستان کے لیے ہوئی ہے۔ بھارتی لابی بھی پاکستان کے خلاف سرگرم ہے، پاکستان کی ناقص سفارتکاری، کمزور اور کرپٹ حکومت نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کا کیس کمزور کیا ہے۔ معروف سکالر پروفیسر تھامس رچرڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اس قابل ہی نہیں کہ وہ کسی بھی عالمی پلیٹ فارم پر دنیا کو مطمئن کر سکے کہ وہ ایک جمہوری اور زندہ قوم ہیں۔  پاکستانی وفد رواں ماہ واشنگٹن جائے گا جبکہ آئی ایم ایف نے نئے قرضوں کے اجراء کے لیے پاکستان پر سخت شرائط لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تھنک ٹینک اداروں کے ماہرین اور مبصرین کا کہناہے کہ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال غیر اطمینان بخش ہے اس کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلیے قرض کی اشد ضرورت ہے دوسری طرف ملک میں سیاسی عدم استحکام نے عالمی مالیاتی اداروں کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…