جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

نگران وزیراعظم، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اہم شخصیت کے نام پر اندرون خانہ اتفاق ،ایسا نام سامنے آگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اندرون خانہ اتفاق ہوگیا ہے ،وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دورہ چین سے واپسی کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کرکے باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ او رپیپلزپارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس تصدق جیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ، وہ دونوں سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے ۔ سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار ان کے ماتحت کام کر چکے ہیں اور وہ سیاست کو ان سے ریلیف دلا سکتے ہیں۔ دوسرا ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں کی خواہش ہے کہ صاف ستھرے کردار کے حامل شخص کو نگران وزیراعظم بنایا جائے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت کا نام بھی لیا جارہا تھا مگر اب وہ اس دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں نگران وزیراعظم کا اعلان وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دورہ چین سے واپسی کے بعد کیا جائے گا ۔  نگران وزیراعظم کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اندرون خانہ اتفاق ہوگیا ہے ،وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دورہ چین سے واپسی کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کرکے باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ او رپیپلزپارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس تصدق جیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…