ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ(ن) ختم اور نوازشریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے باہر ہوگئے، عام انتخابات میں ہمارا مقابلہ اب کس سے ہوگا؟پیپلزپارٹی کا اہم اعلان

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(یو این پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ(ن)لیگ ختم اور نوازشریف ہمیشہ کے لیے سیاست سے باہر ہوگئے اب مسلم لیگ(ش)اور تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑنا ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف واحد ہیں جو تین بار پاکستان کے وزیراعظم بنے لیکن ان کے دور میں انہوں نے میٹرو کے علاوہ کیا کیا ہے؟ ہم گنوا نہیں سکتے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کیا کیا کام کیے،

انہوں نے غریبوں کو ان کے حقوق دلوائے اور اسٹیٹس کو کو ہلاکر رکھ دیا جب کہ بینظیر بھٹو نے بھی تاریخ بنائی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں سی پیک کی بنیاد رکھی اور اٹھارویں ترمیم بنائی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے الگ صوبے کی بات کی، مخالفین مانتے ہیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم (ن)لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح ایک شہر کو فوکس نہیں کرتے، لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ پی پی نے کچھ نہیں کیا، ہم نے شوبازی نہیں کی، میڈیا ہمارے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے ، ہماری کامیابی نہیں دکھاتے۔ان کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ ختم اور نوازشریف بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے، اب مسلم لیگ (ش)اور پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑنا ہے، ان کے امیداور الگ ہوں گے لیکن نظریہ اور منشور ایک ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ماڈل ٹان کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور دیگر جماعیں کافی دیر سے بات کررہے ہیں، چیف جسٹس کو پہلے نوٹس لینا چاہیے تھا، اب ہم امید رکھتے ہیں کہ شہیدوں کو انصاف ملے گا۔احتساب سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے نظریہ رہا ہے کہ ہمارا احتساب کا نظام کمزور ہے اس میں تبدیلی لانا پڑیگی،

ہمارے دور میں جو کرنے کی کوشش کی اس وقت مخالفت ہوئی، ہم نے اپوزیشن میں ترمیم لانے کی کوشش کی اس میں بھی مخالفت ہوئی، ہم ایسا قانون چاہتے ہیں جس میں(ن) لیگ کے لیے وی آئی پی احتساب نہ ہو بلکہ سب کے لیے ایک جیسا احتساب ہو، ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں۔لوڈشیڈنگ سے متعلق سوال پر چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ لوگ پانچ سال سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کررہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کہاں ختم ہوئی؟

اگر تخت رائے ونڈمیں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورے ملک میں ختم ہوگئی، ملک میں بجلی نہیں آتی، اوور بلنگ ہوتی ہے، لوگ بجلی کے بلوں کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہیں، حکومت نے صرف ایل این جی کے لیے سوچا، ٹیکسٹائل، مینوفیکچر اور زراعت کے شعبے کو چن چن کر تباہ کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کیا لیکن ان بزدل لوگوں نے اس پر کام نہیں کیا جس کے باعث اب انہیں فائن دینا پڑے گا،(ن)لیگ نے ہمارے کوشش کو سبوتاژ کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جو اتنا طاقتور ہو اس کے اپنے وسائل ہوں تاکہ کسی کو الیکشن پر کوئی اعتراض نہ ہو، ہم الیکشن اصلاحات چاہتے ہیں تاکہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار الیکشن کراسکے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…