بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ساتھ 5ممبران قومی اسمبلی کا(ن)لیگ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ،نام بھی سامنے آگئے

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت کے رہنما مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ سمیت 5 ممبران قومی اسمبلی نے ن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب مسلم لیگ ن کے چند اہم رہنماؤں نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ

سمیت 5 ممبران قومی اسمبلی نے ن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں رہنما آج پارٹی کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔دریں اثنااگلے 24 گھنٹوں میں ن لیگ کا ایک دھڑا بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دے گا۔معروف صحافی معید پیر زادہ کا دعویٰ، نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ اگلے 24 گھنٹوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک بڑا دھڑا پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لے گا اور استعفے دینے کا اعلان کر دے گا۔ مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والا یہ پہلا دھڑا ہو گا اس کے بعد ایک اور دھڑا جو اس سے بھی بڑا ہو گا وہ پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دے گا۔معید پیر زادہ کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل جاتی امرا میں ہونے والے ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں بھی اس تمام صورتحال پر بحث کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…