اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں نےمریم نواز جسیی ظالم عورت نہیں دیکھی جو اپنی والدہ کلثوم نواز کو صحت مند ہونے کے باوجود پاکستان نہیں آنے دے رہیں۔سینئر صحافی مبشر لقمان کا دعویٰ ،نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں لندن سے دو دن پہلے آیا ہوں۔ مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اب ٹھیک ہیں اور ان
کی حالت سے متعلق جو باتیں کی جا رہی ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے ،ان کو وہ بیماری نہیں ہے جو یہاں بتائی جا رہی ہے۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز پاکستان آنے کے لیے منتیں کر رہی ہیں لیکن مریم نواز ان کو پاکستان نہیں آنے دے رہی کیونکہ مریم نواز کے خیال میں اگر کلثوم نواز پاکستان آ گئیں تو پھر ان کی سیاست پر بہت فرق پڑے گا اور وہ لوگوں کی ہمدردیاں حاصل نہیں کر پائیں گی۔