جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

ڈالر نہیں بلکہ اب پاکستان بین الاقوامی سودے کس ملک کی کرنسی کیساتھ کیا کریگا؟پاکستان کا امریکہ کو بڑا سرپرائز، ڈالر سے ہمیشہ کیلئے جان چھڑانے کا فیصلہ۔۔وزیراعظم شاہد خاقان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خائنان (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین کا وژن صرف اس خطے کیلئے نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا، چین دنیا میں اقتصادی آزادی کا چیمپیئن ہے، اپنے لئے راستے کھولنا اور آزادی دینا ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے آگے بڑھا جا سکتا ہے، پاکستان نے اپنے شعبہ مالیات میں انتظامی حکمت عملی کے تحت چینی کرنسی یوآن کو ریزرو کرنسی کے طور پر اپنایا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت دیگر ممالک کو بھی فائدہ پہنچائے گی، مثبت سمت میں اٹھائے گئے اقدامات پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو ں گے، سی پیک نے پاکستان کو ترقی کرنے اور معاشی قرضے اتارنے میں مدد کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور چین اور سی پیک کے باعث حاصل ہونے والے فوائد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی رفتار سے مطمئن ہیں، یہ منصوبہ خطے کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان نے سی پیک کے باعث خطے میں ہونے والی ترقی کا اندازہ لگا لیا ہے اور پاکستان پر امید ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ خطے اور تمام دنیا کیلئے نہایت فائدہ مند ثابت ہو گا۔ قرضوں کی ادائیگی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ اعداد و شمار دیکھنے سے تمام کہانی واضح ہوجاتی ہے،5فیصد معاشی ترقی کی وجہ سے تمام اشارے مثبت ہیں، سی پیک نے پاکستان کو ترقی کرنے اور معاشی قرضے اتارنے میں مدد کی ہے، اس منصوبے کے باعث 1700کلومیٹر طویل موٹرویز اور خصوصی اقتصادی زونز تعمیر کئے جا چکے ہیں، ملک کا بنیادی ڈھانچہ بہتری کی جانب گامزن ہے، گوادر پورٹ فعال ہو چکا ہے اور وسطی ایشیاء کی ریاستوں کو سمندر تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں اقتصادی آزادی کا چیمپئن ہے جبکہ امریکہ اس حوالے سے تحفظ پسندی کی بات کر رہا ہے۔

اپنے لئے دروازے کھولنا اور آزادی دینا ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے آگے بڑھا جا سکتا ہے، پاکستان نے اپنے شعبہ مالیات میں انتظامی حکمت عملی کے تحت چینی کرنسی یوآن کو ریزرو کرنسی کے طور پر اپنایا ہے، یہ حکمت عملی دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی اور یوآن کو بین الاقوامی کرنسی بننے میں مددگار ثابت ہو گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کا حصہ بنے گا، شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں کثبر الجہتی تعاون کا میکانیزم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت دیگر ملکوں کو بھی فائدہ پہنچائے گی، پاکستان اور بھارت کئی معاملات میں اکٹھے ہو رہے ہیں اور پاکستان کی نظر میں ایسے اقدام دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، چین کا وژن صرف اس خطے کیلئے نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…