اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈروں کی خوش آمد اور جوش خطابت میں چھوٹے لیڈروں کی زبان پھسلنا اب معمول بن گیا ہے۔لیکن( ن) لیگ رہنما دانیال عزیز نے تو جوش خطابت غلطی کرنے میں حد ہی کر دی۔ وفاقی وزیر اور(ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے جوش خطابت میں نواز شریف اور مریم نواز کو بہن بھائی قراردے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے نواز شریف اور مریم نواز کو بہن بھائی اور کلثوم نواز کو دونوں کی والدہ قراردیا ۔یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی بار مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کی زبان پھسلی چکی ہے۔یہی نہیں( ن) لیگ کے ہی رہنما زعیم قادری کی زبان پھسلی اور کہا کہ نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے۔اتفاق سے وہ بعد میں نااہل بھی ہوگئے۔