بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارتی فوجی سیٹلائٹ تو خلاء میں بھیجے جانے کے اڑتالیس گھنٹوں کے بعد ہی لاپتہ ہوگیا مگر اب پاکستان جون میں ایک نہیں بلکہ 2سیٹلائٹ خلاء میں لانچ کررہاہے،ان سیٹلائٹس کی کیا خصوصیات ہیں؟چونکا دینے والے انکشافات‎

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی فوجی سیٹلائٹ تو خلاء میں بھیجے جانے کے اڑتالیس گھنٹوں کے بعد ہی لاپتہ ہوگیا مگر اب پاکستان جون میں ایک نہیں بلکہ 2سیٹلائٹ خلاء میں لانچ کررہاہے،ان سیٹلائٹس کی کیا خصوصیات ہیں؟چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان چین کی مدد سے اپنے 2ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ خلاء میں اسی سال جون کے مہینے میں لانچ کررہاہے ،

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژہنوا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کے دو سیٹلائٹ لے جانے والا راکٹ چین اور فرانس کا سیٹلائٹ بھی خلاء میں لے جائے گا،  رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ Long March-2C راکٹ عام طورپر زمین کے قریبی مدار میں سیٹلائٹ لے جانے کے کام آتاہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چین پاکستان کا ایک کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاکستان 1R سال 2011ء میں لانچ کرچکاہے ، جون میں لانچ کئے جانے والے سیٹلائٹس کے حوالے سے پاکستان اور چین نے 2016ء میں ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کئے تھے کہ یہ سپیشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018ء میں لانچ کئے جائیں گے ، یہ سیٹلائٹ پاک چین اقتصادی راہداری کی نگرانی کے سلسلے میں بھی استعمال میں لائے جائیں گے، دریں اثناء بھارتی کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے خلاء میں لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خلائی تحقیقی مرکز (اسرو) اسرو نے جمعرات کی شام کو کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ6۔Aکا کامیاب تجربہ کیا تھاتاہم 48گھنٹے بعدوہ لاپتہ ہوگیا ۔29مارچ کو چھوڑے گئے سیٹلائٹ سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں اسروخلائی مرکز نے خاموشی اختیار کررکھی تھی۔31مارچ کی صبح ایل اے ایم نے تقریبا 53منٹ بعد ہی جی سیٹ R۔6Aکو خلائی حدود میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ سیٹلا ئٹ کو یکم اپریل تک خلا کی تیسری اور آخری منز ل پر پہنچ کرمدار میں چکرلگانا تھا لیکن وہ اپنے مقام پر نہیں پہنچ سکا،

اس سے مرکز کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔اسرو نے جی ایس ایل وی۔ F۔R08 کے کامیاب تجربے کے ساتھ ہی جی سیٹ R۔6Aمیں نصب کیا تھا۔ اسے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹ تحقیقی مرکز سے چھوڑا گیا تھا۔ یہ سیارہ موبائل سگنلز کو دور دراز علاقوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں فوجی کمیونیکیشن نظام کو اس سے کافی استحکام حاصل ہونے والا تھا۔واضح ہو کہ اسرو کی خاموشی نے لوگوں کے دلوں میں شک و شبہات پیدا کردیئے ہیں ،تحقیقی مرکز اپنی ویب سائٹ پر سیاروں کی نقل حرکت اور تجربات سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…