سوات(نیوزڈیسک)’’یہ سب لوگ جلسے میں موجود تھے کے نہیں ؟‘‘’’ جی جی ہم سب موجود تھے ‘‘،’’یہ لو 50 ہزار روپے‘‘امیر مقام کی نوازشریف کے سوات جلسے کے بعد لوگوں کو پیسے دیتے ویڈیو منظر عام پر آگئی، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کو بہت سے لوگوں نے گھیرا ہوا ہے اور وہ ان سے رقم کا تقاضا کرتے دکھائی دے رہے ہیں،
جس پر امیر مقام موقع پر موجود ایک شخص سے تصدیق کرتے ہیں کہ کیا یہ سب لوگ جلسے میں موجود تھے یا نہیں؟ موقع پر موجود تمام لوگ تصدیق کرتے ہیں کہ ہم بھی موجود تھے اس کے بعد امیر مقام پچاس ہزار روپے ایک فرد کے حوالے کرتے ہیں، رقم وصول ہونے پر حاضرین خوشی کا اظہار کرتے ہیں جس کے بعد رقم وصول کرنے والا کچھ شعر سناتا ہے اور کیا کچھ کہتا ہے ۔ دیکھئے ویڈیو میں۔۔۔