منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ گئے،جون 2018 تک پاکستان کا کیا حال ہوگا؟امریکی کمپنی بلومبرگ کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک) معیشت کے حوالے سے تجزیے جاری کرنے والی امریکی کمپنی بلومبرگ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر سے موازنہ کیا ہے۔بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بلوم برگ نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا موزانہ ایشیاء کی سب سے چھوٹی معیشت کمبوڈیا کے ساتھ کیا ہے

جس کی معیشت پاکستان کے مقابلے میں 10 گنا چھوٹی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر ذخائر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستانی ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے۔رپورٹ میں انسائٹ سیکیورٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کے حوالے سے کہا گیا کہ جون 2018 تک پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 2.2 ارب ڈالر کمی کا امکان ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو، جو 8 ماہ میں 10 ارب 80 کروڑ ڈالررہا، کو اضافی برآمدات کا سبب قرار دیا گیا ہے، چین کا پاور پلانٹ بھی درآمدات کا حصہ ہے جو درآمدی بل میں دباؤ کی وجہ ہے اور حکومت نے خسارے کی فنانسنگ کے لیے بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتے شرح سود کے سبب روک دیا ہے۔رپورٹ میں واشنگٹن میں واقع آل برائٹ اسٹون برج گروپ کے ڈائریکٹر عزیر یونس کے مطابق اس مسئلے کا کوئی فوری حل نہیں ہے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ملک میں کاروبار کا ماحول بہتر بنانا اور برآمدی شعبے کو مسابقت فراہم کرنا ہوگا۔  معیشت کے حوالے سے تجزیے جاری کرنے والی امریکی کمپنی بلومبرگ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر سے موازنہ کیا ہے۔بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…