جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات،2007ءمیں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے چیف جسٹس افتخارچوہدری سے ملاقات میں استعفیٰ طلب کیاتھا اور ۔۔! ماضی میں کیا کچھ ہوا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات سپریم کورٹ میں ہو گی،اس سے پہلے سنہ 2007 میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ا ±س وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں شوکت عزیز نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دیا تھا اور

ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پہلے پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی 2011 میں سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری سے حکومت اور عدلیہ کے درمیان پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کرنے کے لیے ملاقات کی تھی جب جسٹس خلیل الرحمان رمدے کو عدالت میں بطور ایڈ ہاک جج توسیع ملی تھی۔پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات سپریم کورٹ میں ہو گی واضح رہے کہ یہ پہلی بارہے جب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے مابین ملاقات سپریم کورٹ میں ہو گی جس کے لئے شام سات بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ملک میں عدلیہ اور حکومت کے مابین تناو ¿ کی سی کیفیت ہے۔واضح رہے کہ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے گزشتہ روز ہی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہر صورت ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے ذمے لگایاہوا ہے کہ آپ میری ہر صورت چیف جسٹس سے ملاقات کا بندوبست کریں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس کا کیا کام ہے کہ وزیراعظم ان سے ملنے کی درخواستیں کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدالتوں کو گالیاں بکتے ہیں اور پھر ملاقات کی خواہش کا اظہاربھی کرتے ہیں، واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر کافی اعتراضات کرچکے ہیں اور انہوں نے چیئرمین سینٹ کو بدلنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے ۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ بہت بڑی خبر ہے کہ وزیراعظم چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کی ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…