پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سب سے بڑا بریک تھرو،وزیر اعظم خاقان عباسی کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے،وجہ کیا بنی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم خاقان عباسی کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے،وجہ کیا بنی؟ حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات سپریم کورٹ میں ہو گی واضح رہے کہ یہ پہلی بارہے

جب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے مابین ملاقات سپریم کورٹ میں ہو گی جس کے لئے شام سات بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ملک میں عدلیہ اور حکومت کے مابین تناو¿ کی سی کیفیت ہے۔واضح رہے کہ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے گزشتہ روز ہی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہر صورت ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوںنے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے ذمے لگایاہوا ہے کہ آپ میری ہر صورت چیف جسٹس سے ملاقات کا بندوبست کریں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس کا کیا کام ہے کہ وزیراعظم ان سے ملنے کی درخواستیں کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدالتوں کو گالیاں بکتے ہیں اور پھر ملاقات کی خواہش کا اظہاربھی کرتے ہیں، واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر کافی اعتراضات کرچکے ہیں اور انہوں نے چیئرمین سینٹ کو بدلنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے ۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ بہت بڑی خبر ہے کہ وزیراعظم چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کی ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…