جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طیب اردگان کی بیٹی اور داماد کو پاکستان میں کون سے اہم پراجیکٹس دیے گئے؟ نیب انکوائری میں شہباز شریف کی کرپشن کے خلاف تہلکہ خیز انکشافات

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ بہت بڑی خبر ہے بریکنگ نیوز بھی اس کے سامنے چھوٹا لفظ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جب سے میاں نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف حکومت میں آئے ہیں اس وقت سے دو ملک ترکی اور چین پیش پیش ہیں،

ترکی کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کی فرموں کو جو کام دیا گیا ہے،  یہاں پر ترکی کے لوگ اور ان کی فرمیں کام لیتی ہیں، ترکی کے صدر طیب اردگان کی بیٹی اور ان کے میاں کی یہاں کمپنی ہے جو کام کر رہی ہے، چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نیب جو تحقیق کر رہی ہے کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں کچھ بھاگے ہوئے ہیں اور کچھ پیش ہونے والے ہیں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ تمام سرے نواز شریف اور شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی طرف جا رہے ہیں۔ یہاں پر ترکی کی کمپنیاں ہیں، ان لوگوں نے جا کر ان کمپنیوں سے شراکت کر لی ہے یعنی اگر سو شیئر ہیں تو آدھے انہوں نے لے لیے ہیں، سامنے ترکی کی کمپنیوں کو رکھا ہے اور پیچھے خود ہیں،اب اس ملک میں فوج کو 190 کے تحت اگر نہ بلایا گیا تو یہ لوٹ مار اور ڈاکہ زنی نہیں رکے گی۔ جب پروگرام میں میٹرو کرپشن کے حوالے سے بات ہوئی تو سینئر صحافی غلام حسین نے کہا کہ میں جو بات کہہ رہا ہوں یہ حقائق ہیں جو تفتیش کے دوران سامنے آئے ہیں اور بہت جلد یہ حقائق باہر آنے والے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے جس طرح پاکستان اور پنجاب کو لوٹا گیا ہے اللہ کی پناہ ہے، چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ جو کہتے ہیں ایک اقامے پر ہمیں نکال دیا گیا ہے تو یہ اقامے والے جیل میں تسبیح پڑھ رہے ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کرپشن کرنے والوں کو پکڑا اور ان سے ایک سو بلین ڈالر اکٹھا کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…