واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ ان کے ملک کو طالبان اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے اور اسے ایسا کرنا چاہیے،
برطانوی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ مائیک پینس نے یہ مطالبہ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ایک ملاقات میں دہرایا۔انھوں نے وزیرِ اعظم خاقان عباسی سے کہا کہ ان کا ملک کو طالبان اور دیگر شدت پسندوں کے سد باب کے لیے لازما مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی نائب صدر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہ شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ پاکستان کو اس کے ملک میں سرگرم طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند گروہوں کی موجودگی کے حوالے سے مزید کارروائیاں کرنا ہوں گی۔امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے اور اسے ایسا کرنا چاہیے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر مائیک پینس کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان پر اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ ان کے ملک کو طالبان اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے اور اسے ایسا کرنا چاہیے،برطانوی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ مائیک پینس نے یہ مطالبہ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ایک ملاقات میں دہرایا۔