ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

آئندہ الیکشن میں میں آپ کی ہمدردیاں کس جماعت کیساتھ ہیں ؟ چیئرمین سینٹ نے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، ن لیگ کو بھی بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 18  مارچ‬‮  2018 |

کوئٹہ(این این آئی)نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں آزاد گروپ ہی آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کریگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے صادق سنجرانی نے کہا کہ انتخاب کے دوران ایک ٹیم ورک تھا جس میں انہوں نے اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دن رات محنت کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جب ساتھ دیا تو ہم پھر 6 آزاد اراکین نہیں بلکہ 57 اراکین ہوگئے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی ہمدردیاں کونسی جماعت کے ساتھ زیادہ ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ، بلوچستان کے ساتھ اور عوام کے ساتھ ہیں ٗمیرے پاس ایک آئینی عہدہ ہے لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمدردیاں ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ ایوان کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی کی طرح ہی ایوان کو چلائیں گے بلکہ اس سے بھی زیادہ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے وفاق کے ساتھ مل کر نئی قانون سازی کی جائے گی بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے، جبکہ یہاں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی وفاق سے فنڈز لے کر انہیں یہاں لگایا جائے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں موجودہ اراکین صوبائی اسمبلی ہی کامیاب ہوں گے۔قائم مقام صدر کیلئے مطلوبہ عمر کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں سینیٹر بننے کی عمر 30 سال ہے اور جو بھی سینیٹر منتخب ہوگا وہ چیئرمین سینیٹ بھی بن سکتا ہے ٗ اس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاست میں الزامات لگانا عام سی بات ہے اور میرا کردار ثابت کرے گا کہ میں سیاسی ہوں یا نہیں۔انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے منتخب کرائے جانے کے الزامات میں صداقت نہیں۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ روٹیشن کی بنیاد پر ہونا چاہیے،چاروں صوبوں کو چیئرمین سینیٹ کاعہدہ باری باری دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ میرا کردار ثابت کرے گا کہ میں سیاسی ہوں یا غیر سیاسی، میرے لیے ساری سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔
سی ہوں یا غیر سیاسی، میرے لیے ساری سیاسی جماعتیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…