بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اس غیر ملکی شخصیت کیلئے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ’’نشان پاکستان‘‘ جسے قتل کرنے کیلئے امریکی خفیہ ایجنسیاں منصوبے بناتی رہیں

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز 2017 کی منظوری دیدی، ایوارڈز کی تقریب 23 مارچ 2018 کو منعقد ہو گی۔ کابینہ ڈویڑن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کیوبا کے مرحوم رہنما ڈاکٹر فیڈل کاسترو اور ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان پاکستان اور عاصمہ جہانگیر مرحومہ کو عوام کیلئے خدمات سرانجام دینے پر نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

جبکہ انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر پنجاب سے محمد انور حبیب، اسلم حیات، طارق محمود، سندھ سے ڈاکٹر انجم توقیر کو میٹالرجی اور کاروبار و صنعت کے شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی پر حسین داؤد، میاں محمد عبداللہ اور محمد علی طابا کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔اسی طرح ستارہ پاکستان کیلئے جاپان کے کیمی ہائڈ آنڈو، بوسنیا کے حارث سلاجزک، کوریا کے ڈاکٹر سونگ جونگ ہان اور صادق خان کی نامزدگی کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق رواں سال یوم پاکستان کے موقع پر ستارہ شجاعت کیلئے مرحوم عبدالغنی سندھ، سیف الرحمن شہید گلگت بلتستان، کیپٹن (ر) سید احمد مبین زیدی شہید پنجاب، زاہد محمود گوندل شہید پنجاب، محمد اشرف نور شہید، حامد شکیل صابر شہید، مولانا حسن جان شہید اور ڈاکٹر مفتی سرفراز احمد نعیمی شہید کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، ضیا چشتی، عاشر عزیز، سید ضیا حسین شاہ، ڈاکٹر محمد زاہد، وقار مرتضی بٹ، سید یوسف رضا، محمد خالد اکبر، رانا عبدالقیوم، ایاز عزیز، امجد فرید صابری مرحوم، امینہ سید، محمد حنیف، محسن حمید، مصباح الحق، یونس خان، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، کمانڈر مخدوم علی چشتی، سابق سفیر جمشید جی خاراس مرحوم، جنید جمشید خان مرحوم، جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی مرحوم، عبدالمالک بلوچ، سینیٹر عائشہ رضا، سائرہ افضل تارڑ اور زاہد بشیر کو سائنس، آئی ٹی ، انجینئرنگ، آرٹس، ادب، کھیلوں اور عوامی خدمات کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، پروفیسر ڈاکٹر آصف اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر سرمد حسین، ڈاکٹر عبدالصمد، ڈاکٹر کیپٹن (ر) رحیم بخش بھٹی، ڈاکٹر محمد فہیم، بشیر احمد خان، محمد کلیم انور، محمد اسلم چغتائی، ڈاکٹر محمد سرور، ڈاکٹر محمد امیر خان، ڈاکٹر حامد ضیغم، محمد الیاس، سہیل اختر، لیفٹیننٹ کرنل (ر) کلیم اختر، شہزاد احمد، تاج ملتانی، بلقیس خانم، مرحوم اے نیئر، ماسٹر غلام حیدر مرحوم، شفیع محمد، مسز زرین سلیمان پنا، امان اللہ، مسز مریم خاتون (دردانہ رحمان)، قدسیہ عظمت نثار، اصغر علی،

احمد خان، خالد انم، نگہت بٹ، نگہت چوہدری، قیصر نظابانی، اسلم پرویز، نگہت اقبال، سید مرتضی شاہ (دادا ہائی)، حارث خلیق، پروفیسر عثمان علی مرحوم، ڈاکٹر رؤف پاریکھ، فاروق سرور، ڈاکٹر سید اختر جعفری، شکیل عادل زادہ، استاد بخاری، حنیف خالد، حفیظ امین، طاہر خلیل، نواز رضا، خالد نور، ناجیہ رسول، بریگیڈیئر (ر) جاوید احمد ستی اور مسز رفعت ریحانہ مرحومہ کو دیا جائے گا۔ بیان کے مطابق برسلز کے افضل خان کو ستارہ قائداعظم سے نوازا جائے گا اسی طرح ڈاکٹر اے جے اے لال کمارفرنانڈو سری لنکا، حاجی ابوبکر مرحوم،

عبدالرحمن، مستقیم شہید، محمد امین خان شہید، محمد عصمت علی شہید، ندیم تنویر شہید، محمد اسلم شہید، عرفان محمود شہید، کرنل (ر) صفدر حسین، سید پیر محمد شاہ، محمد عرفان شہید، حامد توقیر شہید، محمد ارشد شہید، محمد عظیم فریدی شہید، مقبول رحمان شہید، ملک گل اکبر خان شہید، ملک گل شاہ علی خان شہید، ملک حاجی محمد امین، اختر منیر شہید، محبوب خان، تاج عالم شہید اور نائک جبین خان شہید کو ستارہ خدمت سے نوازا گیا ہے جبکہ صدر مملکت تمغہ امتیاز کیلئے ظہیر احمد ملک، ڈاکٹر سیمیں جمالی، پروفیسر محمد شمیم خان، مستقین الہی مرزا،

محمد انجم، ڈاکٹر محمد رشیق اللہ بیگ مرزا، ڈاکٹر نجم الثاقب، شفقت عزیز، فیصل سعود، محمد عمران، سید ظفر حسین کاظمی، ڈاکٹر گلزار حسین زاہد، طارق محمود ملک، کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی، ترکی کے پروفیسر ڈاکٹر اویا ایکگونک مغیث الدین، اوساما احمد وڑائچ مرحوم، مسز ابن مارکر کبراجی، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر ندیم جان، ڈاکٹر نزہت فاروقی اور مسعود الملک کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا، واضح رہے کہ فیڈل کاسترو کو امریکہ مخالف رہنماؤں میں ایک خاص حیثیت حاصل تھی اور وہ امریکی پالیسیوں پر اکثر تنقید کرتے رہتے تھے ان کے دورمیں امریکہ اور کیوبا کے تعلقات انتہائی کشیدہ رہے اور سی آئی اے سمیت امریکی خفیہ ایجنسیوں نے متعدد بار فیڈرل کاسترو کے قتل کے منصوبے بنائے جو کامیاب نہ ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…