جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور چین ملکر ہمارے ساتھ کیا کرینگے؟ بھارتی آرمی چیف کے ہوش ہی اُڑ گئے،بڑا اعتراف کرلیا،بھارت میں ہلچل

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ وِپن راوت نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت دو محاذوں پر جنگ لڑنے کا اہل نہیں ، چین کی بڑھتی طاقت پر تشویش ہے ، چین اقتصادی محاذ کے ساتھ فوجی طاقت بھی بڑھا رہا ہے یہ ہماری سوچ سے بھی آگے ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ بھارت ایک ساتھ دو محاذوں پر جنگ کرنے کا اہل ہے اور ان کے اس بیان کو چین اور پاکستان کے میڈیا میں کافی توجہ ملی تھی لیکن اب وپن راوت نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت پر تشویش ظاہر کی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز وپن راوت نے کہا ہے کہ چین اپنی اقتصادی طاقت کے ساتھ ساتھ فوجی طاقت بھی بڑھا رہا ہے اور امریکہ تک کو چیلنج کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ چین ہماری سوچ سے آگے ہے۔وپن راوت جو کل تک دو محاذوں پر ایک ساتھ لڑنے کی بات کر رہے تھے ان کا ایسا بیان خود بھارتی فوج کی طاقت پر سوالیہ نشان ہے۔ابزرور ریسرچ فاونڈیشن کے سوشانت سرین کہتے ہیں کہ پارلیمان کے سامنے فوجی سربراہ نے کہا تھا کہ فوج کا 68 فیصد سازو سامان پرانا ہو چکا ہے اور فوج کو جدید بنانے میں درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا تھا۔ ایسے میں ان کے اس طرح کے بیانات کا کیا مقصد ہے۔سوشانت سرین کہتے ہیں کہ یہ درست ہے کہ چین اور پاکستان کی بڑھتی دوستی سے انڈیا کو دو جانب سے خطرہ ہے لیکن کیا بھارتی فوج کی تیاری اس سطح کی ہے۔اور اگر ہے بھی تو کیا دو مورچوں سے سامنا کرنا مناسب ہوگا یا پھر سفارتی طریقہ اپنانا چاہئیے۔ان حالات میں فوجی سربراہ کو بیانات سے پرہیز کرنا چاہئیے۔انکا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھارتی فوج کے سربراہ بیان بازی سے دور رہتے تھے لیکن راوت صاحب زیادہ ہی بیان دیتے ہیں اب معلوم نہیں کہ وہ خود ایسا کرتے ہیں یا پھر حکومت ان سے بیان دینے کو کہتی ہے جو بھی ہو یہ ملک کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ پچھلے ہفتے گلوبل انڈیکس 2017 کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 133 ممالک کی فہرست میں فوجی طاقت کے لحاظ سے انڈیا چوتھے نمبر پر ہے صرف روس امریکہ اور چین ہی اس سے آگے ہیں لیکن اس رپورٹ کے بعد سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ آئی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرنے والا ملک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…