ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت کا آخری بجٹ ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تگڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ، کتنا اضافہ کیاجائیگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  وفاقی حکومت نے اپنے آخری بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 15سے 20فیصد ایڈہا ک ریلیف بڑھانے پر غور کیا جارہاہے جبکہ پینشن کی مدمیں 20سے 25فی صد اضافہ متوقع ہے کیونکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پنشنرز کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔

حکومت بجٹ 2108/19میں سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس کو بھی بڑھائے گی جوکہ پے سکیل 2008میں فریز کیا گیا تھا ۔اس سال حکومت انتخابات کی وجہ سے بجٹ 27اپریل کو پیش کریں گے۔وزیراعظم نے پچھلے سال دسمبر میں ہاؤس رینٹ اوررینٹل سیلنگ میں پچاس فیصد اضافے کی منظور دی تھی مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس پرعمل دارآمد نہیں کیا گیا تاہم اس پر ابھی عمل دارآمد کیا جائے گا تاکہ سرکاری ملازمین کا ووٹ حاصل کیا جاسکے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میڈیکل الاؤنس میں بھی 20فیصد اضافہ کیا جا ئے گا ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نواز شریف کی ہدایت پر وزارت خزانہ کو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور الاؤنسز بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔اسی ضمن میں سرکاری ملازمینوں کے بہت سی تنظیموں نے تنخواہیں اور الاؤنسز بڑھانے کی تجویزیں بھی حکومت کو پیش کی ہیں جبکہ ان تجایز کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی الاؤنس ،ایجوکیشن الاؤنسز وغیر ہ بھی شامل ہیں تاہم بجٹ اجلاسوں میں ان کا زکر نہیں کیا گیا ہے لیکن ممکن ہے کہ حکومت سینئر افسران کے انٹرٹینمنٹ الاؤنس میں اضافہ کرے ۔ وفاقی حکومت نے اپنے آخری بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 15سے 20فیصد ایڈہا ک ریلیف بڑھانے پر غور کیا جارہاہے جبکہ پینشن کی مدمیں 20سے 25فی صد اضافہ متوقع ہے کیونکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پنشنرز کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…