بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مال مفت دل بے رحم،پی آئی اے کو صرف گزشتہ 8 سال میں کتنے ارب سے زائد کا خسارہ ہوا؟رقم اتنی زیادہ کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،افسوسناک تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہوا بازی ڈویژن کے انچارج نے پاکستان ایئرلائن میں 8 سال کے دوران ہونے والے خسارے کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرادیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی آئی اے میں خسارے کی تفصیلات اور وزیر انچارج ہوا بازی ڈویڑن کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا۔

تحریری جواب کے مطابق 2017 میں قومی ایئر لائن کو 43 ارب 65 کروڑ روپے خسارہ ہوا جبکہ 2013 میں 42 ارب 98 کروڑ اور 2012 میں 29 ارب 76 کروڑ روپے خسارے کا سامنا رہا۔ ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق قومی ایئرلائن کو سال 2011 میں 28 ارب 3 کروڑ، 2010 میں 8 ارب 58 کروڑ، 2009 میں 13 ارب 31 کروڑ اور 2008 میں 39 ارب 98 کروڑ روپے خسارہ ہوا۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ پی آئی اے ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور اب تک 659 ملازمین کی ڈگریاں اورسرٹیفکیٹ جعلی اورنقلی پائے گئے جبکہ 251 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔جواب میں کہا گیا کہ جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے کے 391 ملازمین برطرف کئے گئے جبکہ 17 ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے جواب نہ دینے پر پی آئی اے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بیورو کریسی نے مسلسل ٹھنڈ پروگرام رکھا ہوا ہے، اب مزید یہ ٹھنڈ پروگرام نہیں چلے گا۔اسپیکر نے پی آئی اے حکام کو تنبیہ کی کہ آئندہ سوالات کے جوابات بروقت آنے چاہئیں۔ ہوا بازی ڈویژن کے انچارج نے پاکستان ایئرلائن میں 8 سال کے دوران ہونے والے خسارے کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرادیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی آئی اے میں خسارے کی تفصیلات اور وزیر انچارج ہوا بازی ڈویڑن کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…