جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

’’دنیا کے دس طاقتور ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری‘‘ عمران خان دوسرے نمبر پر آگئے، جانتے ہیں نواز شریف کس نمبر پر موجود ہیں، ن لیگ والے بڑے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

datetime 15  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان دنیا کے طاقتور ترین 10سیاستدانوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین 10سیاستدانوں میں چین کے صدر شی جنک پنگ پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جبکہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن تیسرے نمبر دنیا کے

طاقتور ترین سیاستدان ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ میں عمران خان کو دوسرے نمبر پر دنیا کا طاقتور ترین سیاستدان قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیاہے کہ کیونکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا جبکہ ان پر کرپشن کے حوالے سے بھی مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس لئے نواز شریف کی خراب کی پوزیشن کی وجہ سے عمران خان کو فائدہ پہنچا اور وہ فوکس نیوز کی دنیا کے 10طاقتور ترین سیاستدانوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ فوکس نیوز کی رپورٹ میں چوتھے نمبر پر فرانسیسی سربراہ مملکت ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چھٹے، برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈن کیمرون ساتویں، جرمن چانسلر انجیلا مرکل آٹھویں، سابق امریکی وزیر خارجہ و صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نویں اور برازیل کی ڈلما روسف فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی کے نجی نشریاتی ادارے جیو اور جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کے مالک میر شکیل الرحمان کو عدالت میں دھکیلنے کے بعد اور نوازشریف کی نا اہلی کی بنیاد پر سربراہ تحریک انصاف عمران خان دنیا کے دس طاقتور ترین سیاستدانوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…