بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو اتحادی جماعتوں اور اپنے سینیٹرز نے ووٹ نہ دیا،تحقیقات مکمل،نام سامنے آگئے 

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو اتحادی جماعتوں اور اپنے سینیٹرز نے ووٹ نہ دیا۔ اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام(ف)کے 2،فاٹا سے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کا اعلان کرنے والے سینیٹرز شمیم آفردیدی ،مرزا محمد آفریدی،اے این پی اور مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر کلثوم پروین سمیت3سینیٹرز نے راجہ ظفرالحق کو ووٹ نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)کے امیدوار راجہ ظفرالحق نے 46 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ان کے مدمقابل صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔مسلم لیگ(ن)نے سینیٹ میں مطلوبہ ووٹ نہ ملنے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب تحقیقات میں حیران کن انکشاف ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق (ن)لیگ کو ممکنہ تعداد سے7ووٹ کم پڑے جب کہ پارٹی امیدوار کو ووٹ نہ دینے والوں میں(ن)لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین اور فاٹا سے مرزا آفریدی اورشمیم آفریدیبھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف)کے2ارکان نے بھی (ن)لیگ کو ووٹ نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ(ن)لیگ کی تحقیقات کے مطابق جے یو آئی(ف)کے 2سینیٹر ز نے بھی حکومتی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا، راجہ ظفر الحق کو صرف جے یو آئی (ف)کے2سینیٹرزنے ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کے بعد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا جس پر مولا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی ف کے ارکان ووٹ نہ دیں یہ ہو نہیں سکتا لیکن وہ اس معاملے کی خود پارٹی میں تحقیقات کر کے آگاہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ(ن)لیگ کی تحقیقات میں ووٹ نہ ڈالنے والوں میں اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایا ز بھی شامل ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام(ف)کے 2،فاٹا سے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کا اعلان کرنے والے سینیٹرز شمیم آفردیدی ،مرزا محمد آفریدی،اے این پی اور مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر کلثوم پروین سمیت3سینیٹرز نے راجہ ظفرالحق کو ووٹ نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…