ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

بس کچھ دنوں کی بات ہے ، نواز شریف اور مریم جیل میں ہوں گے، عمران خان خالی ہاتھ ہوگا، ’’موجیں‘‘ کس کی لگنے والی ہیں؟ جاوید ہاشمی کی دھماکہ خیز پیش گوئیاں

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مخدوم جاوید ہاشمی نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت پر وزیراعظم اور اپوزیشن متفق نہیں ہو سکیں گے، معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا لیکن آخر کار سپریم کورٹ نگران حکومت بنائے گی، جاوید ہاشمی نے کہا کہ نگران حکومت انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو پھر اندھیرا ہے اجالا نہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگلا ہدف زرداری اور عمران خان ہوں گے،

نگران حکومت بننے کے بعد عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، انہوں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نگران حکومت بننے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہوں گے پھر ملک میں انارکی پھیلے گی، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان آرمی کا وفادار ہوں اور آرمی ملکی تحفظ کا تہیہ کیے ہوئے ہے، اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں انتخاب لڑوں یا نہ لڑوں لیکن ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا اور ہم پاکستان کو توڑنے کا موقع کسی کو نہیں دیں گے۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے،جوآئین سے ہٹ کربات ہوتی ہے وہ مارشل لاء ہوتا ہے،ججوں کے نام پاناما پیپرزمیں ہیں مگرکوئی نہیں پوچھتا،ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی، اب سیاستدانوں کو جوتا مارنے کی سیریزچل پڑی ہے،ن لیگ پی ٹی آئی اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی،الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔ انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے۔ پی سی او کے تحت ججوں نے حلف اٹھائے اورآج بھی عدالتوں میں بیٹھے ہیں۔ ججوں کے نام پاناماپیپرزمیں ہیں مگر کوئی نہیں پوچھتا۔ ملک میں خطرناک بحرانوں کا وقت آنے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی انہوں نے محسوس نہیں کیا؟ انہوں نے کہا کہ جو آئین سے ہٹ کر بات ہوتی ہے وہ مارشل لاء4 ہوتا ہے۔ کیئرٹیکر گورنمنٹ نہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی اور نہ ہی اپوزیشن بناپائے گی۔

سینئر سیاست مخدوم جاوید ہاشمی نے سیاستدانوں کو خبر دار کیا ہے کہ ملک میں خطرناک بحرانوں کا وقت آنے والا ہے۔موجودہ سیاستدان کا بچوں جیسا ہے،میں عمران کے بھی پاؤں پر ہاتھ رکھ سکتا ہوں خدا کیلئے پاکستان کو چلنے دو،جمہوریت کی فوج کو آمنے سامنے نہ کریں،اب جوتے مارنے شروع کردیئے ہیں، یہ سیریز شروع ہو گئی ہے،ن لیگ پی ٹی آئی کو مارے گی اور پی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی۔میاں صاحب نے مجھے ٹکٹ کی پیش کش کی ہے جو میں نے فی الحال قبول نہیں کی،میں الیکشن لڑوں نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ ضرور لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب جوتے مارنا شروع کر دیئے ہیں یہ سیریز چل پڑی ہے۔ ن لیگ پی ٹی آئی کو اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمیں مذہبی طور پربھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔ احتجاج بڑھتا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ساتھ کیا کیا گیا ہے؟ خدا کیلئے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ نہ بجانے دیں۔ انہوں نے کہاکہ تین سال قبل سازش کوناکام بنایا تھا۔ اس وقت بھی ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں کواکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اگر تمام جماعتیں اکٹھی ہوجاتیں تو حکومت گرا دی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوحکومت بچانے پرمیرا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…