جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پھو ل سا چہرہ مرجھا گیا،نواز شریف کا چہرہ رونے والا ہو گیا تھا،سابق وزیر اعظم سے متعلق اہم انکشافات

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کا پھول سا چہرہ مر جھا یا اور رونے والا تھا۔ نواز شریف اداروں کے اندر نفرت کا نشان بن گئے ہیں، بانی متحدہ کی طرح نواز شریف کی تقرریروں پر پابندی لگانی چاہئے ان لوگوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشد احمد نے کہا کہ نواز شریف کے سیاست میں موجودگی کے

وقت شہباز شریف کمپنی کی مشہوری کیلئے بچوں کو لیپ ٹیپ تقسیم کرتے پھرتے تھے جس پر سپریم کورٹ نے پابندی لگا دی جب تک نواز شریف ہے شہباز شریف سٹپنی کے طور پر ہی استعمال ہو گا ،شہباز دونوں طرف کھیل رہا ہے نہ تو عدلیہ اور نہ ہی نیب کے خلا ف بات کر رہا ہے، نواز شریف کا چہرہ رونے والا ہو گیا تھاپھو ل سا چہرے مرجھا یا ہوا تھا عوام کو نعرے سے روک رہا تھا۔سینیٹ کے الیکشن میں اپنے ووٹوں کی گنتی نہیں کر پا ئیے، یہ لوگ اپنے نئے لوگوں پر بھی شک کر رہے ہیں ان لوگوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے یہ قدرت کی پکڑ میں آ ئے ہوئے ہیں مہینے ڈیڑھ میں ان کے کیسز کے فیصلے بھی آ جائیں گے ۔ کوئی این آر او نہیں ہو رہا۔ مگر شہباز شریف کی پارٹی صدر نامزدگی بظاہراین او آر کا مطالبہ ہے۔ نواز شریف کو سزا ہو گی تو شہباز شریف کبھی بھی نہیں لڑے گا ۔ شہباز شریف اور شاہد خاقان نام بھی سمجھوتے کا ہے ۔ نیب پر بہت پریشر ہے ان لوگوں نے چےئر مین نیب کو خریدنے کی کوشش کی پھر دھمکیوں پر آگئے انہوں نے کہا ہے کہ بانی متحدہ کی طرف نواز شریف کی تقریر بھی پابندی لگنی چاہئے مگر میں سمجھتا ہوں نواز شریف کی تقریروں سے رونق لگی رہتی ہے نواز شریف کہتا ہے میرے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا انصاف نہیں ہو رہا ۔نواز شریف اداروں کے اندر نفرت کانشان بن گئے ہیں دو ماہ بعد پتہ چلے گا آپ بکری ہیں یا ٹائیگر ہیں اسحق ڈار اتنے بہادر ہیں تو حلف اٹھانے کیوں نہیں آئے ۔ جامعہ نعیمہ نواز شریف کا دوسرا گھر ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر الیکشن نہیں لڑیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…