منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک فوج نے ایران پر خوفناک حملے کی کوشش کیسے ناکام بنا دی دہشتگرد ایران میں داخل ہو کر کیا کام کرنا چاہتے تھے، ایرانی وزیر خارجہ نےمعروف صحافی حامد میر سے بات کرتے ہوئے کیا تہلکہ خیز انکشاف کیا

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے ایران پر حملے کی کوشش ناکام بنادی،نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا تہلکہ خیز انکشاف، بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے معروف صحافی و اینکر حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات پاک فوج نے ایران پر خوفناک حملے کی کوشش کا بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر پر دوخودکش حملہ آور

ایران میں داخل ہو کر ایرانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جس کی اطلاع پاک فوج نے فوری طور پر ایرانی سکیورٹی فورسز کو فراہم کی جس پر دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز نے اس خوفناک حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو سکیورٹی تعاون بڑھانا ہو گا۔ ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کا عزم رکھتا ہے اور بھارت سے تعاون پاکستان سمیت خطے کے کسی ملک کے خلاف نہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…