بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، خواجہ آصف کا منہ کالا کرنے والا ن لیگ کا ہی کارکن نکلا، اعترافی بیان، اس نے خواجہ آصف کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا منہ کالا کرنے والے شخص کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں اس نے کہا کہ میرا نام فیض الرسول ہے اور میرا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں شروع سے ن لیگ کا ووٹر ہوں اور ہمیشہ ن لیگ کو سپورٹ کیا۔ میں گھر سے سیدھا فیکٹری جاتا ہوں اور فیکٹری سے گھر جاتا ہوں۔ میں شروع سے ہی ان کا ووٹر تھا،

فیض الرسول نے کہا کہ یہ لوگ ہر جگہ جا کر بتاتے ہیں کہ یہ سڑک ہم نے بنائی یہ پل ہم نے بنایا، یہ سکول بنایا یہ ہسپتال بنایا، اپنے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تو بتاتے ہیں، انہوں نے اتنا بڑا جرم کیا ہے ختم نبوت پر انہوں نے حملہ کیا، انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ اگر یہ لوگ اس قابل نہیں ہیں تو اسمبلیوں میں کیوں جاتے ہیں۔ فیض الرسول نے کہا کہ آپ لوگ یہاں بیٹھے ہوئے ہیں آپ نے اپنی ڈیوٹی دی آپ اچھے انسان ہوں جنہوں نے مجھے پکڑ کر اپنی ڈیوٹی دی۔ ان کا فرض بنتا ہے کہ یہ لاکھوں ووٹ لے کر ایک شہر کی ترجمانی کر رہے ہیں کم از کم جو قانون بنا ہے اس کو پڑھ تو لیں اگر انہوں نے پڑھ کر دستخط کیے ہیں تو یہ مجرم ہیں اور اگر انہوں نے اس کو پڑھا ہی نہیں اور دستخط کیے ہیں تو یہ اس سے بڑے مجرم ہیں۔ فیض الرسول نے کہا کہ پھر تو جو مرضی اس سے کاغذ پر دستخط کروا لے۔ یہ لوگ راجہ ظفرالحق رپورٹ شائع کریں۔ جو جو مجرم ہیں ان کو سزا ملے۔ آج میں نے جرم کیا ہے مجھے مار دیں میرے بیوی بچوں کو مار دیں کسی کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ لوگ پبلک میں کسی جگہ بھی جائیں گے ان کے ساتھ ایسا ہی ہو گا۔ جب تک یہ لوگ توبہ نہیں کرتے یہ لوگ عوام میں نہ جائیں۔ فیض الرسول نے کہا کہ محمد عربیؐ کے شیروں نے انہیں کسی جگہ پر نہیں چھوڑنا۔ اس نے کہاکہ مجھے وہ ذات کھینچ کر وہاں لے گئی کہ تم آج گھر نہ جاؤ بلکہ ادھر آؤ۔ میری ماں شوگر کی مریض ہیں انہیں انسولین لگانی ہوتی ہے لیکن میں نہ جا سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…