اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ آصف علی زر داری بڑے ہیں اور ناراض ہوسکتے ہیں ٗ پارٹی جو بھی فیصلہ کریگی اس کیلئے تیار ہوں۔ اتوار کو یہاں زر داری سے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رضا ربانی
نے کہاکہ آصف علی زر داری پارٹی کے شریک چیئر مین ٗ بڑے ہیں ناراض ہوسکتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پارٹی جو بھی فیصلہ کریگی اس کیلئے تیار ہوں ۔انہوں نے کہاکہ زر داری صاحب میرے بڑے ہیں ناراضگی والی کوئی بات نہیں ہے۔