پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آج کی سب سے بڑی خبر پاک فوج کے ریٹائرڈجنرل اور بریگیڈئیرسمیت متعدد اعلیٰ شخصیات کی کرپشن۔۔نیب نے شاندار کامیابی حاصل کر لی

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹینینٹ جنرل (ر) عبید اللہ خان، بریگیڈئیر (ر) اسد شہزادہ ، ڈاکٹر احسان علی وائس چانسلر، افسران و اہلکاران عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، پروکیورمنٹ کمیٹی برائے ایم آئی ای 171 ہیلی کاپٹر حکومت بلوچستان،سابق صوبائی وزیر بلوچستان جعفر جارج، سندھ سے ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری،

سابق ڈی آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیو میرانی سمیت 13 انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ ایگزیکٹیو آفیسر پی آئی ڈی سی خالد محمود چڈا و دیگر کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی ہے، گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا جسمیں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔نیب کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں میں خالد محمود چڈا چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی آئی ڈی سی اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی ۔ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوے 17کنال اور 16 مرلے کی زمین غیر قانونی طور پر خریدنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے لیفٹینینٹ جنرل (ر) عبید اللہ خان سابق آئی جی ایف سی بلوچستان کے خلاف مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری کی بھی منظوری دی۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بریگیڈئیر اسد شہزادہ کے خلاف مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری کی منظوری دی۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے محکمہ صحت سندھ کے افسران/اہلکاران اور میسرز المڈسلوشن کے مالکان /ڈائریکٹر زکے خلا ف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرطبی آلات کی خریداری میں خردبرد کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریبا 377 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈنے ڈاکٹراحسان علی وائس چانسلر ،

افسران و اہلکاران عبد ا لولی خان یونیورسٹی مردان کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر 161گاڑیوں کی خریداری اور یونیورسٹی کے پٹرول کے فنڈز میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ بورڈ نے محکمہ آبپاشی کے افسران و اہلکاران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طورپرغبیرڈیم کے تعمیراتی ٹھیکہ میں بے ظابطگی کا الزام ہے ۔

جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ قاری ذولفقار علی سیالوی بروکر اور حاجی عبدالغفور نیو ماڈل ٹائون ڈسکہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر عوام کو لوٹنے ، دھوکہ دہی اور بدعنوانی کاالزام ہے ۔ ایگزیکٹو بورڈ نے اطہر حیات چیف ایگزیکٹیو آفیسر میسر باہم ایسوسی ایٹ پرائیویٹ لیمیٹڈ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔

ملزم پر مبینہ طور پر آف شورکمپنی کے ذریعے اربوںروپے کی منی لانڈرنگ کاالزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے بورڈ آف ریوینیو ،محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ کے افسران و الکاران اور میسرز فضائیہ ہائوسنگ سکیم کراچی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پرغیر قانونی طور پر اراضی ر میسرز فضائیہ ہائوسنگ سکیم کراچی کو دینے کا الزام ہے ۔

اجلاس نے نیک محمد ڈائریکٹر (ایف اینڈ پی) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی ۔ملزمان پر آلات کی خریداری میں خرد بردکا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو3200 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈنے جعفر جارج سابق صوبائی وزیر ،بلوچستان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزم پر مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پروکیورمنٹ کمیٹی برائے ایم آئی -E 171، ہیلی کاپٹر، حکومت بلوچستان اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان نے مبینہ طور پر ہیلی کاپٹرکی مہنگے داموں خریداری کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ سائیں رکھیو میرانی سابق ڈی آئی جی لاڑکانہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

ملزمان پرمبینہ طور پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سردار عاطف خان مزاری ایم پی اے کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پر مبینہ طورپرسرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے۔ جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے گیان چند اسرانی سابق وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

سندھ اور دیگرکے خلاف انکوائری اور میسرز کاشر ٹیکسٹائل ملز لیمیٹڈ فیصل آباد اور دیگر کے خلاف انکوائری ناکافی شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں خیبرپی کے حکومت نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کے استعمال کا ریکارڈ نیب کو فراہم کردیا۔چیئرمین نیب نے عمران خان کی جانب سے خیبرپی کے حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لیا تھا

اور گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر حکام کیخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق خیبرپی کے کے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 2008سے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا ہے جس میں یہ بھی بتایا گیا ہیلی کاپٹر کس کس نے کس مقصد کے لیے استعمال کیا۔ذرائع کا کہناہے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے قواعد و ضوابط بھی

نیب کو فراہم کردیئے جب کہ ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کو اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے۔ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشیں کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…