ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اب پاکستان کس قسم کے خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار تیار کررہاہے؟ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس کی رپورٹ ،سنگین دعوے کردیئے گئے 

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈیفنس انٹیلی جنسی ایجنسی کی رپورٹ میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت میں کمی ہوئی ہے۔امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے

آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے اقدامات کے باعث ملک میں فرقہ وارانہ اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سرحدی علاقے میں دراندازی روکنے اور افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کیلئے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اسلام آباد افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے لیے خلاف کارروائی کیلئے کابل اور واشنگٹن سے بھی توقعات رکھتا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کے علاوہ بیلسٹک میزائل سسٹم بھی بنا رہا ہے اور جنوری 2017 میں ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل ابابیل کا پہلا تجربہ کیا گیا۔رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر جاری مسلسل جھڑپوں کے باعث کشیدگی میں اضافے کاخدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں بھارت سے متعلق کہا گیا کہ عالمی طاقت کے طور پر حیثیت منوانے کیلئے بھارت ایٹمی طاقت کو ضروری سمجھتا ہے اور اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کام کررہا ہے۔امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اعتراف کیا کہ طالبان افغانستان کے دیہی علاقوں میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہے ہیں۔رپورٹ میں افغان فورسز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔  امریکی ڈیفنس انٹیلی جنسی ایجنسی کی رپورٹ میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت میں کمی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…