جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ کے اہم رہنما اور وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی زد میں آگئے ،سنگین معاملے میں ملوث ہونے کی شکایت کے بعد نیب نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ن لیگ کے اہم رہنما اور وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی زد میں آگئے ، شکایات ملنے کے بعدقومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نے بڑا حکم جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف مبینہ طور پر منی لانڈرنگ سے متعلق کشایات پر معاملے کی جانچ پڑتال کا حکم جاری کردیا ہے،

نیب ترجمان کے مطابق نیب نے وضاحت کی ہے کہ شکایت کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے جو حتمی نہیں۔ نیب قانون کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ان کا موقف معلوم کیاجائے گاجس کے بعد ہی قانون کے مطابق حتمی کارروائی کا فیصلہ ہوگا،دریں اثناء قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے ملتان ۔ سکھر موٹروے کے ٹھیکہ میں مبینہ طو رپر اربوں روپے کی بے ضابطگیوں اور مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال ‘ گوجرانوالا سے پنجاب اسمبلی کے رکن اسمبلی سہیل ظفر کے خلاف مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایت کی جانچ پڑتال اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور عثمان سیف اللہ خان ممبر پالیسی بورڈ ایس ای سی پی(SECP) کے خلاف مبینہ طور پر ایس ای سی پی میں غیر قانونی تقرریوں کی بنیاد پر شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا اور اس کے بعد ہی قانون کے مطابق حتمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف مبینہ طور پر منی لانڈرنگ سے متعلق کشایات پر معاملے کی جانچ پڑتال کا حکم جاری کردیا ہے

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…