منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں 15 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنسز جاری

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے 15 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنسز جاری کرد یئے۔خواجہ سراؤں کو لائسنسز پشاور میں منعقدہ تقریب میں جاری کیے گئے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک یاسر خان آفریدی نے خواجہ سراؤں میں لائسنس تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کے دوران یاسر خان آفریدی نے شرکاء4 کو بتایا کہ 300 خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ لائسنسز کی درخواست دی تھی، جن میں سے پہلے مرحلے میں

15 خواجہ سراؤں کو لائسنس کا اجراء4 کیا گیا، جبکہ دیگر مرحلہ وار لائسنسز جاری کر دیئے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونے کے بعد ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس عمل سے خواجہ سراؤں کو ٹیکسی چلا کر باعزت روزگار کمانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی برادری کے بیشتر اراکین رقص کرکے پیسے کمانے کے بجائے دیگر شعبوں میں محنت کرکے روزگار کمانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…