جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

راؤ انوار کی گرفتاری،ایم آئی،آئی ایس آئی رپورٹس پیش کرنے میں ناکام ،چیف جسٹس شدید برہم ،بڑا حکم جاری

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایم آئی اور آئی ایس آئی نقیب اللہ قتل کیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع نہ کرا سکیں، جبکہ عدالت نے ایک رپورٹ جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے ایف سی سے بھی راؤ انوار کو تلاش کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ اگر ایف سی کی رپورٹ نہ آئی توذمہ دار متعلقہ افسر ہوں گے۔پیر کے روز سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں

تین رکنی بینچ نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ راؤ انوار کی گرفتاری میں کوئی پیش رفت یا کامیابی ہوئی یا نہیں؟ آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ نقیب اللہ قتل میں ملوث ڈی ایس پی گرفتار ہوگیا ہے لیکن ملیر راؤ انوار تاحال مفرور ہے، چیف جسٹس نے کہا ہم نے آپ کو تمام سکیورٹی اداروں کی مدد فراہم کی تھی۔ اس کے باوجود ملزم کیوں گرفتار نہیں ہوا، آپ بہتر بتاسکتے ہیں۔ آپ نے تمام سکیورٹی اداروں سے کیا معاونت لی؟ آئی جی سندھ نے بتایا کہ تمام سکیورٹی اداروں سے راؤ انوار کی تلاش کیلئے مدد مانگی تھی، راؤ انوار کی واٹس ایپ کال سے متعلق کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ جمع ہوچکی ہے جس کے مطابق آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ پولیس کی تفتیشی ٹیم سے رابطے میں ہیں آئی بی نے مفرور ملزم کی فون کالز کا تکنیکی جائزہ لیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئی بی کی رپورٹ میں تو کچھ بھی نہیں، آئی ایس آئی کی رپورٹ کہاں ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ اب تک نہیں آئی، چیف جسٹس نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کی رپورٹ کیوں نہیں آئی؟

وضاحت کریں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ راؤ انوار دوہری شہریت نہیں رکھتے، چیف جسٹس نے کہا کہ راؤ انوار بھی اقامہ رکھتے ہیں، وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ راؤ انوار کے بینک اکاونٹس منجمد ہوگئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھتے ہیں اس سلسلے میں عدالت مزید کیا احکامات دے سکتی ہے، نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت وقفے کے بعد شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی نے

سندھ پولیس سے تعاون کیا ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کیوں نہیں ہوئی؟جوائنٹ سیکرٹری نے بتایا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی نے رپورٹ کیلئے وقت مانگا ہے۔ ایک ہفتہ مل جائے تو ایم آئی اور آئی ایس آئی کی رپورٹ آجائے گی، عدالت نے ایف سی سے بھی راو انوار کی تلاش سے متعلق رپورٹ طلب کرلی زچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف سی کی رپورٹ نہ آئی توذمہ دار ادارے کا متعلقہ افسر ہوگا،

ہمیں بھی نقیب اللہ محسود کے قتل کا دکھ اور تکلیف ہے اس معاملے پر سیاست نہیں ہوگی، وکیل فیصل صدیقی نے استدعا کی کہ راو انوار کی ائیر پورٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چاہتے ہیں راو انوار کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ فوٹیج لے کرشناخت کریں، بندے ہم بلالیں گے، اے ڈی خواجہ پر مکمل یقین ہے، ایف سی، ایم آئی، آئی ایس آئی سے ایک ہفتے میں رپورٹ آجائے گی۔ پائلٹوں کی

ڈگریوں کے معاملے کوالگ سے سنیں گے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سی اے اے نے پائیلٹوں کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی ہے۔ ائیر لائین کمپنیاں ڈگریوں کی دوبارہ تصدیق کرانا چاہتی ہیں۔ کمپنیوں کی استدعاہے دوبارہ تصدیق کے چارجز نہ لیے جائیں۔ عدالت نے ڈگریوں کی دوبارہ تصدیق کے اخراجات نہ لینے کاحکم دے دیا جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…