ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایٹمی پروگرام کو ختم کردو،موٹروے کو ختم کردو، ہوائی اڈے بھی ختم کردو ان پر بھی نواز شریف کا نام ہے،کون سے جج میرے دستخطوں سے عدالتوں میں بیٹھے ہیں؟نوازشریف نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات /کوٹلہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف تمام فیصلے غصے اور انتقام میں آرہے ہیں ٗ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ اور (ن)لیگ کی صدارت سے نکال دیا عوام کے دلوں سے کیسے نکالو گے ؟پاکستان کو ستر سال سے لگی بیماری کو ختم کر نے کا وقت آن پہنچا ہے ٗ سینیٹ ٹکٹوں پر نواز شریف کے دستخط ہونے کی وجہ سے ہمارے امیدواروں سے پارٹی کا نام چھین لیا گیا ٗنواز شریف کی مہر اور دستخط ایٹمی پروگرام کے اعلان پر بھی ہے،

کیا ایٹمی پروگرام کو بھی ختم کردیا جائیگا؟موٹروے کو ختم کردو، ہوائی اڈے بھی ختم کردو ان پر بھی نواز شریف کا نام ہے،کون کون سے جج نواز شریف کے دستخطوں سے اعلیٰ عدالتوں میں بیٹھے ہوئے ہیں کیا انہیں بھی ختم کردیا جائیگا؟قوم بیدار ہو چکی ہے ٗ یقین ہے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے ووٹ کی عزت کی خاطر جنگ پوری طرح لڑیں گے ٗ پیچھے نہیں ہٹیں گے ٗ 2018ء کے انتخابات آرہے ہیں ٗ صرف ووٹ نہیں ڈالنا ٗ انقلاب لانا ہے ۔ اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کوٹلہ ہے ٗہم اپنے سیاسی مخالفین کو کہتے ہیں کہ آؤکوٹلہ کا جلسہ دیکھیں ٗ پہلے کوٹلہ سے لڑوٗ پہلے مقابلہ کوٹلہ سے ہوگا ٗ سمجھتا ہوں انشا ء اللہ کوٹلہ جیتے گا ٗ کوٹلہ کی فتح ہوگی ۔ نوازشریف نے عوام کے جوش وجذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ اگر کوٹلہ کا عالم یہ ہے تو گجرات کا عالم کیا ہوگا ؟انہوں نے کہاکہ یہاں آزاد کشمیر کے ملحقہ علاقوں کے لوگ بھی ہیں ٗ اس اضلاع کی کئی جگہوں سے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ کے وفضل و کرم سے نوازشریف کا پیغام آج کوٹلہ میں بھی پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا بیانیہ کوٹلہ میں پہنچ چکا ہے ٗ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ نے فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ٗانہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہوگیا ہے ٗقوم بے دار ہو چکی ہے ٗ اگر کوٹلہ بیدار ہے تو پاکستان بیدار ہے ٗ اگر کوٹلہ جاگ چھکا ہے تو پاکستان جاگ چکا ہے ٗ آپ تک نوازشریف کا پیغام پہنچا ہے ٗمجھے پورا یقین ہے میرا پیغام ہر پاکستانی کے دل میں پہنچ گیا ہے ٗ

مجھے یقین ہے کہ کوٹلہ کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ ووٹ کی عزت کی خاطرجنگ پوری طرح لڑیں گے ٗ انشاء اللہ یہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ٗ ووٹ کی عزت کی خاطر اور اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر یہ جنگ میرے کندھے سے کندھے ملا کر لڑو گے ؟۔نوازشریف نے کہاکہ سترسے لگی ہوئی بیماری کو ختم کر نے کا لمحہ آن پہنچا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو کیوں ہٹایا جارہا ہے ؟اس لئے نہیں کہ نوازشریف نے سو ٗ دو سو روپے ٗ لاکھ یا کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے ٗ نوازشریف پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ٗ

آپ کو ا س بات پر فخر ہوناچاہیے ٗ نوازشریف پر الزام ہے کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ یہ الزام آپ کو قبول ہے ؟انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دل سے پوچھ کر بتائیں یہ الزام آپ کو منظور ہے ٗ وزیر اعظم کو فارغ کر دیا اور کہا چلو گھر جائیں ٗ کروڑوں ووٹروں کی کوئی پرواہ نہیں ٗپانچ بندوں نے آپ کے منتخب وزیر اعظم کو فارغ کر دیا ٗ یہ آپ کی یہ اوقات ہے ان کے دل میں آپ کی کے ووٹ کی کوئی عزت ناہیں ٗ پانچ بندوں نے آپ کے منتخب وزیر اعظم کو فارغ کر دیا ٗآپ کے ووٹ کی حرمت یہ ہے ٗ

کیا سکھا شاہی آپ کو منظور ہے جس پر شرکاء نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اگر کہتے کہ نوازشریف نے فلاں ٹھیکے میں پیسے کھائے ٗ تم نے فلاں جگہ خورد برد کی ہے ٗنوازشریف نے قومی خزانہ لوٹا ہے ٗ فلاں جگہ پر اتنی کمیشن لی ہے ٗ تم نے پاکستان اور عوام کا مال کھایا ہے تو میں مجرم لیکن الزام یہ ہے کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ چلو گھر جائیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ یہ وزیر اعظم کیساتھ سلوک ہوا ہے ٗ کیا یہ بے عزتی آپ کو منظور ہے جس پر نا منظور کے نعرے لگائے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے نوازشریف کو بطور وزیر اعظم نکالا اور پھر مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے ہٹایا انہوں نے کہاکہ آپ نے نواز شریف کو کاغذوں میں نکالا ہے ٗ فیصلے میں نکال دیا ٗآپ کو تب مانوں کوٹلہ والوں کے دلوں سے نکالیں ٗ تب مانوں آپ پاکستان کے عوام کے دلوں سے نکالیں ٗ یہ رشتہ انشاء اللہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا ٗ یہ فیصلے بہت پہلے بھی آئے ہیں اور اب بھی آرہے ہیں ٗ ستر سالوں میں کچھ نہیں بدلا ٗ کیا اگلے ستر سال بھی پچھلے ستر سالوں جیسے ہونے چاہئیں جس پر شرکاء نے ’’نہیں ٗ نہیں ‘‘ میں جواب دیا نوازشریف نے کہاکہ اگلے ستر سال پچھلے ستر سالوں سے بہتر ہو نے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ نوازرشریف کیخلاف اب ایک اور کیس لگنے والا ہے کہ نوازشریف کو الیکشنوں سے باہر کر دیا جائے ٗ او بھئی ابھی دل اور پیٹ نہیں بھرا ٗ میں نے کہہ دیا تھا میرا نام نوازشریف ہے سب کچھ چھین رہے ہو تو میرا نام نوازشریف بھی چھین لو ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکال دیا ٗ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کو باہر نکال دیا اور فیصلہ سنا دیا کہ مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والا کوئی بندہ سینٹ کا الیکشن نہیں لڑسکتا ہے لیکن پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں نے فیصلے کو مسترد کر کے مسلم لیگ (ن)کے تمام امیدوارورں کو کامیاب کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ امیدواروں سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چھین کر کیا ملا؟ انہوں نے کہاکہ یہ اعتراض لگا یا کہ ان ٹکٹوں پر نوازشریف کے دستخط موجود ہیں لہذا یہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ٗ فیصلہ آج دے رہے ہو ٗ نوازشریف کے امیدوار ایک ہفتہ پہلے میدان میں آچکے تھے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نوازشریف کے دستخط ایٹمی پروگرام پر بھی لگے ہوئے ہیں ٗکیا ایٹمی پروگرام کو بھی ختم کر دیا جائے ٗ مجھے بتائیں بجلی آرہی ہے انہوں نے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا چار سال پہلے بجلی آرہی تھی یا نہیں آرہی تھی جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا ۔نوازشریف نے کہا کہ آج آرہی ہے تو ان بجلی گھروں کو بھی بند کر دیں

اس پر بھی نوازشریف کے دستخط موجود ہیں ٗبجلی کے کارخانے بند کر دیں اس پر نوازشریف کے دستخط ہیں ٗ موٹر وے کو بھی اکھاڑ دیں اور ختم کر دیں اس پر بھی نوازشریف کے دستخط کر دیں ٗ پاکستان کے ہوائی اڈے ختم کر دیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ کونسے کونسے جج نوازشریف کے دستخطوں سے اعلیٰ عدالتوں میں بیٹھے ہوئے ہیں کیا ان کو بھی ختم کرنا ہے ؟۔نوازشریف نے کہاکہ ایٹمی دھماکے کر نے وا لے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ کراچی میں امن قائم کر نے والے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ موٹر وے بنانے والے وزیر اعظم کو نکا ل دو ٗ سی پیک لانے والے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ

گیس لانے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ ہیلتھ کارڈ دینے والے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ پاکستان کے اندر خنجرات سے گوادر تک موٹر وے بنانے والے وزیر اعظم کو نکا ل دو ٗ کھاد سستی کر نے والے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ 2013میں کھاد کا کیا ریٹ تھا ٗ اس وقت 2300کی بوری تھی آج کھاد کی بوری 1200روپے میں مل رہی ہے ٗ کاشتکارو ں کے ٹیوب ویل سستے چلتے ہیں ٗانشاء اللہ اگلی مسلم لیگ (ن)کی آئے گی اس میں غریبوں کو جن کے پاس مکان نہیں ہیں ان کو مکان ملیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوئی وعدہ کرتا ہے تو پھر پورا کرتا ہے ٗ جتنے بھی فیصلے آرہے ہیں یہ انتقام میں آرہے ہیں ٗ یہ فیصلے غصے میں آرہے ہیں ٗ

سارا غصہ نوازشریف پر نکالا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2018میں الیکشن آرہا ہے ٗ آپ نے صرف ووٹ نہیں ڈالنا ٗ آپ نے ایک انقلاب لانا ہے ٗ ہم نے اس نظام کو ختم کر نا ہے جس نے آپ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ٗاس نظام انے پاکستان کے عوام کا خون چوس لیا ہے ٗ عوام کی قسمت کے ساتھ کھیلا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ شوق کے ساتھ ووٹ ڈالتے ہیں وہ کہتے ہیں لے جاؤ اپنا ووٹ بڑا ووٹ لیکر آئے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ نے میرا ساتھ دینا ہے ٗ اللہ نے ہمارا ساتھ دینا ہے ٗ ہم نے اس کو ریفرنڈم بناناہے انہوں نے کہاکہ میں آپ سے غلط وعدہ نہیں کرتا ٗ آپ نے بھی میرے ساتھ غلط وعدہ نہیں کر نا ہے ٗ مانتا ہوں آپ میرے ساتھ ہیں اور پھر بھی دل سے پوچھ کر بتائیں میرے ساتھ دیں گے جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…